ظہیر احمد ظہیر (سائنسی نظم نگار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

' {{{مضمون کا متن}}}

حوالہ جات[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

ظہیر احمد ظہیر ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ 12اگست 1983 کو تلہ گنگ میں پیدا ہوئے۔ اردو اور انگریزی ادبیات میں ایم اے کیا ہے۔ 2009 سے پنجاب کے محکمہ تعلیم میں انتظامی امور سر انجام دے رہے ہیں۔

اردو آزاد نظم کے شاعر ہیں۔ ان کی۔نظموں میں سائنسی شعور شعری جمالیات میں پورے وفور سے ڈھل کر سامنے آتا ہے۔ بالخصوص نئے سائنسی نظریات اور کاسمولوجی کی وضاحت اور ان کا معاشرتی اقدار سے تقابل ان کی نظم نگاری کا بنیادی وصف ہے

مثلا ایک نظم دیکھیے سولر پروب (نظم)

سورج

تجھ سے باسٹھ لاکھ کلومیٹر کی دوری پر بھی

کورونا کی تیز حرارت

کاربن کاربن کمپوزٹ کی شیٹ کو بھی

جھلسا دیتی ہے

ہر شے کو پگھلا دیتی ہے

سورج کی تسخیر کی خاطر

بس اک بات ضروری ہے

کورونا کی تیز حرارت جو سہہ جائے

ایسی دھات ضروری ہے

اے ناسا کے سائنس دانو

میری مانو

میرے پاس پڑی ہے

ایسی ہی اک دھات کی سل، لے جاؤ

آؤ

میرا دل لے جاؤ