عائشہ بانو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عائشہ بانو
مناصب
رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت سنہ
13 اگست 2018 
حلقہ انتخاب خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستیں  
پارلیمانی مدت 13ویں صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا  
معلومات شخصیت
پیدائش 24 جنوری 1977ء (47 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پشاور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عائشہ بانو ایک پاکستانی سیاست دان ہیں۔ اگست 2018 سے وہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔ [2] وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ویمن ونگ پشاور ریجن کی صدر رہی ہیں۔ وہ 24 جنوری 1977 کو پیدا ہوئی تھیں۔ انھوں نے 2002 میں قانون کے مضمون (ایل ایل بی) میں گریجویشن کی تھی۔

سیاسی کیریئر[ترمیم]

وہ 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار کے طور پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوگئیں۔ جون 2020 میں عائشہ بانوکورونا وائرس کا شکار ہو گئیں تھیں، جس کے بعد انھوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا اور چند روز بعد شفایاب ہو گئیں۔ [3]۔ قومی کمیشن برائے حقوق الاطفال (NCRC)کی چیئر پرسن افشاں تحسین کی ٹیم میں عائشہ بانو بطور ممبر کام کر رہی ہیں اور بچوں و خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی میں حصہ لیتی رہی ہیں۔

توجہ دلاؤ نوٹس[ترمیم]

عائشہ بانو 2018 سے دسمبر 2020 تک مندرجہ ذیل مسائل کی طرف صوبائی اسمبلی کو توجہ دلائی: 31 جولائی 2020: تفتیشی افسران کے لیے ایک ہی جگہ پر پوسٹنگ کی کم از کم 3 سال کی حد مقرر کرنا۔ 17 دسمبر 2018: لوگوں کی طرف سے وسیع پیمانے پر کوڑا پھینکنا [4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://www.pakp.gov.pk/2018/member/wr-10-2018/
  2. "Ayesha Bano"۔ Government of KPK۔ 22 August 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2020 
  3. "خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی رکن عائشہ بانو کرونا کا شکار ہو گئیں"۔ ہم نیوز۔ 17 مارچ 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2020  [مردہ ربط]
  4. "عائشہ بانو کی توجہ دلاؤ پکار"۔ پختونخوا اسمبلی۔ 17 مارچ 2021