عابد علی عابد
Appearance
عابد علی عابد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 ستمبر 1906ء [1][2] ھمدان |
وفات | 20 جنوری 1971ء (65 سال)[1][2] پشاور |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، مصنف |
درستی - ترمیم |
سید عابد علی عابد (انگریزی: Abid Ali Abid) (ایم اے، ایل ایل بی) (پیدائش: 17 ستمبر، 1906ء - وفات: 20 جنوری، 1971ء) اردو اور فارسی کے شاعر، نقّاد اور ڈراما نگار اور ديال سنگھ کالج، لاہور کے پرنسپل تھے۔
حالات
[ترمیم]عابد علی عابد 17 ستمبر، 1906ء کو ڈیرہ اسماعیل خان، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ عابد علی عابد تنقید نگاری کے لیے بہت مشہور تھے۔ ان کے سینکڑوں شاگرد ہیں۔ وہ ریڈیو پاکستان لاہور کے ابتدائی ڈرامے اور فیچر لکھنے والوں میں سے تھے۔ انھوں نے 1940ء اور 1950ء کی دہائیوں میں ریڈیو کے لیے بے شمار ڈرامے لکھے۔ پنجاب کی سب سے پہلی بولتی فلم ہیر رانجھا (1931ء) کی کہانی اور مکالمے انھوں نے لکھے تھے۔ دیال سنگھ کالج کے پرنسپل کی حیثیت سے انھوں نے اردو زبان کے لیے بہت کام کیے۔
تخلیقات
[ترمیم]- فلسفہ کی کہانی۔ ول ڈیورانٹ کی مشہور کتاب کا اردو ترجمہ
- میں کبھی غزل نہ کہتا۔ شاعری۔ سنگ میل پبلی کیشنز
- اصولِ انتقادِ ادبیات۔ اردو تنقید کی مشہور ترین کتاب جو ایم اے کے نصاب میں بھی شامل ہے۔
- البدیع محسنات۔ شاعری کا انتقادی جائزہ۔ شائع کردہ مجلس ترقی ادب
- البیان۔ شائع کردہ مجلس ترقی ادب
- اسلوب۔ شائع کردہ مجلس ترقی ادب
- شعرِ اقبال۔ سنگ میل پبلی کیشنز
- نظریہ سیاسیِ شیعہ۔ فارسی
- طلسمات۔ اردو ناول۔ ہاشمی بک ڈپو
- شہباز خان۔ اردو ناول۔ سنگِ میل پبلی کیشنز
ادارت
[ترمیم]- صحیفہ (مجلس ترقی ادب لاہور کا سہ ماہی مجلہ)
وفات
[ترمیم]عابد علی عابد 20 جنوری، 1971ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/97143 — بنام: ʻĀbid ʻAlī ʻĀbid — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb16979555t — بنام: ʻĀbid ʻAlī ʻĀbid — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ