عاتكہ بنت یزید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عاتكہ بنت یزید
عاتكہ بنت یزید

معلومات شخصیت
تاریخ وفات صدی 8  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
شوہر عبدالملک بن مروان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شریک حیات (P26) ویکی ڈیٹا پر
اولاد یزید بن عبدالملک  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں اولاد (P40) ویکی ڈیٹا پر
والد یزید بن معاویہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں والد (P22) ویکی ڈیٹا پر
بہن/بھائی

عاتكہ بنت یزید ایک اموی شہزادی خلیفہ یزید بن معاویہ کی بیٹی اور خلیفہ عبدالملک بن مروان کی زوجہ تھی۔ بعض نے اسے عالمہ دین قرار دیا کیونکہ اس نے علم دین کا وسیع مطالعہ کیا، خاص طور پر علم حدیث میں۔ اس کے ساتھ وہ اپنی سخاوت اور فیاضی کی وجہ سے بھی مشہور تھی  کیونکہ اس نے اپنی تمام دولت خاندان ابو سفیان کے غرباء میں دیدی تھی. [1]

تاہم، عاتكہ کی ایک اور وجہ شہرت اس کی بارہ اموی خلفاء (چودہ اموی خلفاء میں سے)[2] سے قرابت اور رشتہ داری بھی تھی اور اسی سبب اسے ان کے سامنے حجاب کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی اور یہی بات اسے دوسری خواتین سے ممتاز بناتی ہے جس کے اس قدر محرم (اسلامی شریعت کے مطابق وہ مرد جن کے سامنے عورت کو پردہ نہ کرنے کی اجازت ہے) خلفاء رہے ہوں۔[3]
وہ اپنے پوتے الولید ثانی کی وفات تک حیات رہی۔[4]
وہ اموی خلفاء جو اس کے قریبی رشتہ دار تھے:
نمبر شمار خلیفہ تعلقات
1 معاویہ بن ابو سفیان دادا
2 یزید بن معاویہ باپ
3 معاویہ بن یزید بھائی
4 مروان بن حکم سسر
5 عبدالملک بن مروان شوہر
6 الولید بن عبدالملک سوتیلے بیٹے
7 سلیمان بن عبدالملک
8 یزید بن عبدالملک بیٹا
9 ہشام بن عبدالملک سوتیلا بیٹا
10 الولید بن یزید بن عبدالملک پوتا
11 یزید بن الولید بن عبدالملک سوتیلے پوتے
12 ابراہیم بن الولید

جنگ دير الجاثليق کے بعد جب مصعب بن زبير کو قتل کرکے انکا سر کوفہ کے قصرالامارت میں عبدالملک بن مروان کے پاس لایا گیا تو عبدالملک نے انکا سر مصر میں اپنے بھائی عبدالعزیز بن مروان کے یہاں بھیجنا چاہا مگر جب یہ سر مصر جانے سے قبل دمشق پہنچا تو عاتکہ کو اس کی خبر ہو گئی اور اس نے  مصعب بن زبير کے سر کو سپاہیوں سے لیکر اسے غسل دیکر دفن کروادیا.[5]

عاتكہ نے ١٢٦ ہجری میں اپنے پوتے یزید بن ولید کے انتقال کے بعد وفات پائی آپکا مزار دمشق کے علاقے حی قبر عاتکہ میں موجود ہے،[6]

نوٹس[ترمیم]

  1. The Ideal Muslimah۔ Islamic Books۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-11۔
  2. دوسرا دوسرا عمر ثانی تھے اور مروان ثانی ، اپنے شوہر کے بھتیجے
  3. "لحلقة (29) عاتكة بنت يزيد بن معاوية (العالمة السّخيّة (Atikah bint Yazid bin Muwaiyah, The Generous scholar (Arabic))"۔ alssunnah.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-11۔
  4. "موسوعة شبكة المعرفة الريفية (Atikah bint Yazid bin Muwaiyah (Arabic))"۔ encyc.reefnet.gov.sy۔ مورخہ 2015-02-11 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-11۔
  5. "الكامل في التاريخ"۔ شبكة إسلام ويب۔
  6. http://awqaf-damas.com/?page=show_det&category_id=140&id=1169