عاری ڈی این اے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عاری DNA ایسے ڈی این اے کو کہا جاتا ہے جس کے ساتھ ہسٹون نہ لپٹے ہوئے ہوں، اس کو انگریزی میں Naked DNA کہا جاتا ہے۔ ہسٹون وہ چوٹے چھوٹے لحمیاتی سالمات ہوتے ہیں کہ جن کے گرد ڈی این اے کا طویل دھاگے نما سالمہ بل کھایا ہوا ہوتا ہے۔ یہ عاری یا naked ڈی این اے، وراثات (genes) کے ایک خلیہ سے دوسرے خلیے میں منتقل ہونے پر اس منتقلی میں حصہ لیتا ہے اور اس عمل کو سالماتی حیاتیات میں اِستِحالہ (transformation) کہا جاتا ہے۔ اس کو استحالہ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس دوران خلیہ کی حالت میں تغیر و تبدیلی پیدا ہوتی ہے سادہ الفاظ میں استحالہ کو ---- تغیر یا تبدیلی حالت ---- بھی کہا جا سکتا ہے۔