عالمی رحم دلی کا دن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عالمی رحم دلی کا دن
آغازنومبر 13، 1998
تاریخ13 نومبر
تکرارسالانہ

عالمی رحم دلی کا دن (انگریزی: World Kindness Day) ایک بین الاقوامی تقریب ہے جو ہر سال 13 نومبر کے دن منائی جاتی ہے۔ اس کا تعارف 1998ء میں عالمی رحم دلی تحریک نے متعارف کروایا جو مختلف ممالک میں قائم رحم دلی پر مبنی غیر سرکاری اداروں کا اتحاد ہے۔ اس تقریب یا جشن کا اہتمام کئی ممالک میں ہوتا ہے، جس میں کینیڈا، آسٹریلیا، نائجیریا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ سنگاپور میں اس دن کو 2009ء میں پہلی بار منایا گیا۔ اطالیہ اور بھارت میں بھی یہ دن منایا جاتا ہے۔ دن کی تاسیس ورلڈ کائنڈنیس یو کے کے معاون بابی ڈیوڈ جمیلی نے لوئیس بورفیٹ ڈانس کے ساتھ مل کر ڈالی۔

رحم دلی کی افادیت[ترمیم]

دنیا کے سبھی مذاہب کا مطمح نظر ایک بہتر انسان کی تخلیق اور اصلاح معاشرہ کا ایسا تصور ہے جس میں ایک انسان دوسرے انسان سے رحم اور ہم دردی کا معاملہ کرے۔ کئی غیر مذہبی تحریکیں اور ادارہ جات بھی اسی تصور کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔

  • یونیورسٹی آف کیلی فورنیا لاس اینجلس (یوسی ایل اے) میں ’کائنڈنیس انسٹی ٹیوٹ‘ قائم کیا گیا ہے جہاں رحم دلی کی تدریس اور اس رویّے پر تحقیق کی جاتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا مقصد یہ بھی ہے کہ رحم دلی اور ہمدردی کےانسانی اثرات اور نفسیاتی فوائد پر تحقیق کی جائے گی۔ مثلاً کسی بوڑھے کی مدد کرنا یا کسی نابینا کو سڑک پار کروانے جیسے چھوٹے اقدام بھی انجام دینے والے پر بہتر اثرات ڈالتے ہیں۔ دوسری جانب ہمدردی اور انسان دوستی سے معاشرہ بہتر ہوتا ہے اور نیکی کی ہوا پوری سوسائٹی میں پروان چڑھتی ہے[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]