مندرجات کا رخ کریں

عالمی کپوایرا فیڈریشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عالمی کپوایرا فیڈریشن ( WCF ) دنیا بھر میں ایک کھیل کے طور پر کپوایرا (Capoeira) کی فروغ کے لیے کام کرنے والی ایک بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ WCF کپوایرا کوبرازیل کے ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کرتی ہے اور اس کی تاریخی پس منظر اور فلسفے کا احترام کرتی ہے۔ آج WCF بہترین استعداد کار کے حامل، محنتی اوراپنے کام کی لگن سے سر‎‎شار عملے کے ساتھ Capoeira)) کپوا یرا کے مستقبل کے لیے جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنے والی مضبوط ترین Capoeira تنظیم ہے۔

تاریخی پس منظر: عالمی کپوایرا Capoeira)) فیڈریشن ( WCF ) کی تخلیق کے بارے میں سب سے پہلا خیال تیسری عالمی کپویرا Capoeira))فورم کے دوران آیا جو باکو، آذربائیجان میں 18 جون 2011 کو منعقد کیا گیا تھا۔ اس کے کچھ ہی عرصے بعد اکتوبر 2011 میں WCF کا قیام عمل میں آیا اور ریاست ایسٹونیا میں اس کی رجسٹریشن منظور کی گی . تنظیم کا ہیڈکوارٹر ٹالن، ایسٹونیا میں ہے۔

WCF کا تنظیمی ڈھانچہ:

فیڈریشن میں اہم ترین حیثیت اس کے اراکین کی " جنرل کانفرنس " کی ہے۔ جنرل کانفرنس کا اجلاس ایک سال میں کم از کم ایک بار منعقد کیا جاتا ہے . " انتظامی بورڈ " کو فیڈریشن کے ایگزیکٹو حصے کا سربراہ تصور کیاجاتا ہے اور یہ فیڈریشن کی موجودہ سرگرمی کی نگرانی کرتا ہے۔ یہ بورڈ 12 ارکان پر مشتمل ہے۔ مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کو فیڈریشن کا صدر مانا جاتا ہے . " سپروائزری کمیشن" فیڈریشن میں کنٹرول اور مشاہداتی سرگرمی کا کام سر انجام دیتا ہے اور یہ 5 اراکین اور ایک چیئرمین پر مشتمل ہے۔ اس کی علاوہ Capoeira کے اساتزہ کی سپریم کونسل بھی فیڈریشن کا حصہ ہے جو دنیا میں Capoeira کے مختلف اساتزہ اور ان کے گروپوں کو تسلیم کرتی ہے، ان کا باقاعدہ ریکارڈ رکھتی ہے اور فیڈریشن کے زیر انتظام منعقد ہونے والے مقابلوں کے لیے Capoeira کے تکنیکی طریقہ کار اور قواعد کے متعلق بھی فیصلہ کرتی ہے۔ " ثالثی ٹریبونل " فیڈریشن کے اراکین کے مابین متنازع مسائل کا فیصلہ کرتا ہے اور اس کے فیصلے کو ماننا تمام اراکین کے لیے لازم ہوتا ہے۔

اہداف و مقاصد:

WCF کا بنیادی مقصد اولمپک گیمز میں Capoeira کی شمولیت کے لیے جدوجہد کرنااور دنیا بھر میں Capoeira کے فروغ کے لیے کام کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل بھی WCF کے مقاصد میں شامل ہیں:

  • پوری دنیا میں Capoeira کو پسند کرنے والے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا اور منظم کرنا؛* تمام ممالک کی قومی Capoeira فیڈریشنوں اور گروپوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور رابطے استوار کرنا؛* بڑے پیمانے پر مقابلوں کے لیے تمام Capoeira کے گروپوں اور اسکولوں کواکٹھا کرنااور ان کی شمولیت کو یقینی بنانا؛* بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ ساتھ Capoeira کی ترقی کے لیے کھے لوں کی دیگر تنظیموں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا؛* قومی Capoeira کے فیڈریشنوں، گروپوں، اسکولوں اور دیگر Capoeira کے اداروں کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں Capoeira کو مقبول بنانے کے لیے کوشش کرنا؛* انتہائی مستند کھلاڑیوں، تربیت کاروں، ریفری صاحبان، Capoeira کے اساتزہ اور دیگر ماہرین کو تربیت دینا* اولمپک چارٹر، بین الاقوامی معاہدوں، اولمپک تحریک طبی کوڈ اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ کوڈ اکی طرف سے لاگو ھونے والے تمام اصول اور قوانین کی سختی سے پیروی اور تعمیل کرنا۔* کھلاڑیوں کی دیکھ بھال، ان کے مفادات اور کھلاڑیوں، تربیت کاروں، Capoeira کے اساتزہ اور دیگر ماہرین کے حقوق کا دفاع کرنا،

عالمی Capoeira فیڈریشن عالمی اور ملکی سطح پر چیمپئن شپ منعقد کرتی ہے۔ WCF کا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ 19 جون 2011 کو منعقد کیا گیا تھا جبکہ دنیا میں سب سے پہلی Capoeira چیمپئن شپ 2013 میں باکو،آذربائیجان میں WCF نے منعقد کی تھی۔ Capoeira کی اگلی ورلڈ چیمپئن شپ 2018 میں منعقد ہونے کی امید ہے۔

رکنیت

عالمی Capoeira فیڈریشن کے اراکین دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی عالمی سطح کی Capoeira فیڈریشن‎ ہیں اور گروپوں مثلا Capoeira Brasil، Axe Capoeira، Muzenza، Capoeira Berimba وغیرہ کے لوگ بھی فیڈریشن میں شامل ہیں۔ WCF کے اراکین کی تین بنیادی اقسام میں درجہ بندی کی گي ہے ۔

Full Membership (مکمل رکنیت):

قومی سطح کی Capoeira کی ایسی فیڈریشنز اور ایسی تنظیمیں جو عالمی کپوایرا فیڈریشن کی حیثیت کو تسلیم کرتی ہیں اور اس کے زیر انتظام ہونے والی سرگرمیوں اور تقریبات میں شرکت اور باقاعدگی سے ممبر شپ فیس کی اداءیگی کرتی ہیں، اس کی مکمل رکن ہیں۔ رکنیت فیس کے متعلق فیصلہ فیڈریشن کا انتظامی بورڈکرتا ہے۔ فیڈریشن ہر ملک سے اس طرح کی ایک تنظیم کو رجسٹر کرتی ہے۔

ایسوسی ایٹ رکنیت:

ایسے بین الاقوامی گروپ اور تنظیمیں جو فیڈریشن جیسے مقاصد اور اصول رکھتے ہیں فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ ارکان بن سکتے ہیں۔ یہ اراکین جنرل کانفرنس میں مشاورتی ووٹ کی حیثیت رکھنے کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔

اعزازی رکنیت:

کھلاڑیوں، تربیت کاروں ( اساتذہ ) اور فیڈریشن کے دیگر ارکان کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں، سیاست دانوں اور عوامی شخصیات کو پر فیڈریشن کی ترقی کے لیے مدد اور نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر فیڈریشن کی اعزازی رکنیت دی جاتی ہے .