عالمی یوم اردو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عالمی یوم اردو
منانے والےFlag of India.svg بھارت
تقریباتسیمینار، سمپوزیم، مشاعرے اور دیگر تقاریب
تاریخ09 نومبر
تکرارسالانہ

ہر سال بھارت میں عالمی یوم اردو 9 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ تاریخ اردو کے مشہور شاعر اور برصغیر کے فلسفی محمد اقبال کا یوم پیدائش ہے۔

دن کے پروگرام[ترمیم]

عالمی یوم اردو کے سلسلے میں منعقد تقاریب میں حسب ذیل ہو سکتے ہیں:

  • سیمینار
  • سمپوزیم
  • اس بات پر مذاکرے کہ اردو کو کیسے باقی رکھا جائے اور غیر اردو دانوں تک پہنچایا جائے۔
  • مشاعرے

اردو شاعروں، مصنفوں اور مدرسوں میں تقسیم انعامات[ترمیم]

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، دہلی اور کچھ رفاہی تنظیمیں اس دن اردو شاعروں، مصنفوں اور مدرسوں میں تقسیم انعامات کرتی ہیں۔[1]

عالمی یوم اردو بدلنے کی وکالت[ترمیم]

کچھ لوگ اردو کو صرف مسلمانوں کی زبان بتانے کی مخالفت کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا خیال ہے کہ اردو تقاریب میں غیر مسلم اردو شاعروں، مصنفوں، مدرسوں اور دیگر محبان اردو کی کوششوں کو سراہنے اور آگے کرنے کی ضرورت ہے۔ ان ہی میں سے کچھ پروفیسر جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سنٹر فار انڈین لینگویجز اور آل انڈیا ایسوسی ایشن آف اردو ٹیچرز آف کالجز اینڈ یونیورسیٹیز نے مطالبہ کیا ہے کہ 31 مارچ کو یوم اردو منانا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس دن پنڈت دیو ناراین پانڈے اور جے سنگھ بہادر نے اردو کے حقوق کے لیے لڑتے ہوئے اپنی جانیں دیں۔

اقبال کے برعکس یہ دو حضرات اردو کے شاعر نہیں تھے۔ یہ لوگ اردو محافظ دستہ کے حامی تھے جس نے بھوک ہڑتال کی تھی تاکہ اردو کو اتر پردیش جیسی ریاستوں میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے۔ پانڈے بھوک ہڑتال پر 20 مارچ، 1967ء پر کانپور میں کلکٹر کے دفتر کے رو بہ رو بیٹھے تھے جب کہ سنگھ ایک گروہ کا حصہ تھے جس نے لکھنؤ میں قانون ساز اسمبلی کے رو بہ رو دھرنا دیا۔ پانڈے 31 مارچ کو وفات پا گئے جب کہ سنگھ نے اس کے کچھ دنوں بعد اردو کی راہ اپنی جان کی قربانی دی۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]