عالیہ بیگم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عالیہ بیگم
معلومات شخصیت
پیدائش 23 مئی 1948ء (76 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ ،  فلم اداکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عالیہ بیگم یا صرف عالیہ ایک پاکستانی فلمی اداکارہ ہے۔ اس نے اردو اور پنجابی دونوں فلموں میں اداکاری کی اور اسے فلم عندلیب، ان ہونی، مولا جٹ، یہ آدم، لاڈو رانی اور نیند ہماری خواب تمھارے میں کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے۔ [1] [2]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

عالیہ بیگم 23 مئی 1948ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ اس کی والدہ کا نام ممتاز بیگم تھا۔ اس نے لاہور یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔

عملی زندگی[ترمیم]

اس نے بطور نوعمر اداکارہ 1962ء میں فلم اونچے محل میں قدم رکھا۔ [3] [4] عالیہ کی والدہ ممتاز پروڈیوسر تھیں اور انھوں نے اپنی والدہ کی فلموں میں کام کیا۔ [5] اس نے لالی وڈ فلموں میں کام کیا اور ٹیکسی ڈرائیور، پگڑی سنبھل جٹا، نئی لیلیٰ نیا مجنوں، تیرے عشق نچایا، آصو بلا، دارا اور چن ویر جیسی فلموں میں کام کیا۔ [6] پھر اس نے اپنا نام بدل کر عالیہ رکھ لیا اور بعد میں وہ غیرت تے قانون، ظلم دا بدلہ، بشیرا، 2 رنگیلے، عشق دیوانہ اور دولت اور دنیا جیسی فلموں میں نظر آئیں۔ [7] اس کے بعد وہ شیر خان ، دامن اور چنگاری ، زرق خان ، ہاشو خان ، سجن کملا ، جیرا سائیں اور نوکر تے مالک کی فلموں میں نظر آئیں۔ [8] 1969ء میں اس نے سید کمال، لہری اور الیاس کشمیری کے ساتھ فلم نئی لیلیٰ نیا مجنوں میں کام کیا یہ فلم ہٹ رہی اور انھوں نے بہترین معاون اداکارہ کا نگار ایوارڈ جیتا۔ [9] [10] [3] انھیں تین فلموں نئی لیلیٰ نیا مجنوں، مستانہ ماہی اور ظلم دا بدلہ میں بہترین کارکردگی پر نگار ایوارڈ دیا گیا۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

عالیہ نے فلم ہدایت کار الطاف حسین سے شادی کی لیکن 1979ء میں ان کی طلاق ہو گئی۔ [3] اور انھوں نے اپنے بچوں کو سنبھال لیا جن میں ایک بیٹا اور بیٹی بھی شامل ہیں دونوں شادی شدہ ہیں۔ [11]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Mushtaq Gazdar (1997)۔ Pakistan Cinema, 1947-1997۔ Oxford University Press۔ صفحہ: 267۔ ISBN 0-19-577817-0 
  2. Illustrated Weekly of Pakistan, Volume 20, Issues 14-26۔ Pakistan Herald Publications۔ صفحہ: 32 
  3. ^ ا ب پ "عالیہ اور مسعودرانا"۔ Pak Film Magazine۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2022 
  4. Illustrated Weekly of Pakistan, Volume 21, Issues 40-52۔ Pakistan Herald Publications۔ صفحہ: 31 
  5. "ایک زمانہ تھا جب برصغیر کے عظیم ستارے لاہور میں چمکتے تھے"۔ Daily Pakistan۔ April 29, 2020 
  6. "کہاں گئے وہ لوگ" کمال جو صاحب کمال تھا بے مثال اداکار لاجواب انسان سید کمال""۔ Daily Pakistan۔ October 10, 2020 
  7. "چاکلیٹی اداکار وحید مراد کی آج سالگرہ منائی جائے گی"۔ Daily Pakistan۔ October 4, 2021 
  8. "!بے مثال اداکار لاجواب انسان سیّد کمال جو صاحب کمال تھا"۔ Daily Pakistan۔ September 28, 2021 
  9. "The Nigar Awards (1957 - 1971)"۔ The Hot Spot Online website۔ 17 June 2002۔ 24 جولا‎ئی 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2021 
  10. Accessions List, South Asia, Volume 9, Issues 7-12۔ Library of Congress Office, New Delhi۔ صفحہ: 1011 
  11. "پاکستان کی وہ مشہور زمانہ اداکارائیں جنہوں نے طلاق کے بعد اپنے بچوں کے لئے وہ کام کردئیے جو ان کے باپ بھی نہ کرسکتے تھے"۔ Daily Pakistan۔ March 23, 2022