عالیہ فرنیچروالا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عالیہ فرنیچروالا
Alaya Furniturewalla snapped in Juhu-1.jpg
 

معلومات شخصیت
پیدائش 28 نومبر 1997 (23 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of India.svg بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ پوجا بیدی  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جمنابائی نرس اسکول
جامعہ نیور یارک
نیو یارک فلم اکیڈمی
نیو یارک فلم اکیڈمی  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد فلم،اداکاری  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ اور ادکارہ،  ماڈل  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عالیہ فرنیچر والا (پیدائش: 28 نومبر 1997ء)، ایک بھارتی اداکارہ ہیں جو ہندی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ [1] وہ فرحان ابراہیم فرنیچر والا اور اداکارہ پوجا بیدی کی بیٹی ہیں۔ اس کے نانا، بزرگ اداکار کبیر بیدی اور نانی آنجہانی ڈانسر پروٹیما بیدی ہیں۔ [2] اس نے 2020ء میں مزاحیہ فلم جوانی جان من میں مرکزی کردار کے فلمی میدان میں قدم رکھا تھا۔ [3]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

عالیہ 28 نومبر 1997ء کو اداکارہ پوجا بیدی اور بزنس مین فرحان ابراہیم فرنیچر والا کے گھرمیں پیدا ہوئیں۔ [4] [5] اس کا ایک چھوٹا بھائی، عمر فرنیچر والا اور ایک سوتیلی بہن زان فرنیچر والا ہیں۔ وہ اداکار کبیر بیدی اور سابقہ ماڈل اور کلاسیکی ڈانسر پروٹیما بیدی کی نواسی ہیں۔ [6] عالیہ نے ممبئی کے جمنا بائی نرسی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ فلم کی شروعات سے پہلے اس نے نیو یارک فلم اکیڈمی میں اداکاری میں ڈپلوما کیا تھا۔ وہ ایک تربیت یافتہ کتھک رقاصہ بھی ہیں۔ [7]

عملی زندگی[ترمیم]

عالیہ نے ہندی فلم کی شروعات نتن کاکڑ کی فلم جوانی جان من (2020ء) سے کی ، جو ایک فیملی مزاحیہ ڈراما تھا ، جس میں انہوں نے 21 سالہ لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو ایک 40 سالہ شخص کی بیٹی ہونے کی دعویدار تھی( سیف علی خان نے یہ کردار ادا کیا تھا) جسے شادی سے ہی نفرت تھی۔ اس فلم کو پوجا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کیا گیا تھا اور ناقدین کے مثبت تبصرے ملے تھے۔ عالیہ کو ان کی پہلی فلم پر بہت پزیرائی ملی۔

فلمی گرافی[ترمیم]

سال فلم کردار ریفری
2020 جوانی جان من ٹیا سنگھ [8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Alaia Furniturewala | All you need to know about the 'Jawaani Jaaneman' star". Republic World. اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2020. 
  2. "Alaya F Opens Up On Her Parents, Pooja Bedi And Farhan Furniturewala's Divorce When She Was 5". BollywoodShaadis. اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2020. 
  3. "Saif Ali Khan begins shooting for Aalia Furniturewala's debut film Jawani Janeman". India Today (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2020. 
  4. https://www.bollywoodshaadis.com/articles/fell-in-love-with-5-different-men-yet-pooja-bedi-is-single-and-rocking-at-the-age-of-47-7391
  5. https://timesofindia.indiatimes.com/delhi-times/Pooja-Bedi-The-siege-within/articleshow/479019467.cms
  6. "What Kabir Bedi Said About Granddaughter Alaya Working With 'Seasoned Actors' In Jawaani Jaaneman". NDTV.com. اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2020. 
  7. "NYFA Acting for Film Alum Alaia F Featured in Vogue India". New York Film Academy Blog (بزبان انگریزی). اخذ شدہ بتاریخ 10 فروری 2020. 
  8. "Saif Ali Khan says 'we are lucky to have found' Pooja Bedi's daughter Alaia Furniturewala for Jawani Jaaneman". Hindustan Times (بزبان انگریزی). 13 April 2019. اخذ شدہ بتاریخ 02 فروری 2020. 

بیرونی روابط[ترمیم]