عبادی بانو بیگم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عبادی بانو بیگم
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1853  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
امروہہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 12 نومبر 1924 (70–71 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
دہلی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
اولاد مولانا محمد علی جوہر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں اولاد (P40) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

عبادی بانو بیگم (پیدائش: 1853ء – وفات: 12 نومبر 1924ء[1]) مولانا محمد علی جوہر اور مولانا شوکت علی کی والدہ تھیں۔ تحریک خلافت کی سرگرم رکن بھی تھیں۔

پیدائش اور آبائی وطن[ترمیم]

بی اماں 1853ءکو بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا عقد عبد العلی خان سے ہوا، جو رامپور صوبہ کے ایک اہم ملازم تھے۔ بی اماں بھارت کی تحریک آزادی میں شریک رہیں اور اپنے کارنامے بخوبی انجام دئے۔ ان کی ایک دختر اور پانچ فرزند تھے۔ جن میں ان کے دو فرزند محمد علی جوہر اور مولانا شوکت علی تحریک آزادی میں شریک رہے اور بی الخصوص خلافت تحریک کے لیے جانے اور مانے جاتے ہیں۔

تحریک آزادی میں حصہ داری[ترمیم]

1917ء کے آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں بی اماں کی تقریر اہل امت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا۔ تحریک خلافت میں مصروف رہیں۔ اپنے دونوں بیٹے محمد علی اور شوکت علی جو علی برادر کے نام سے مشہور تھے، جیل میں رہے، اسی دوران میں بی اماں تحریک خلافت کے لیے ملک بھر کا دورہ کیا اور اس تحریک کی روح رواں رہیں۔

ان کا علانیہ نعرہ رہا کہ

بولی محمد علی کی اماں کہ بیٹا خلافت کے لیے جان دے دو

وفات[ترمیم]

خلافت تحریک ختم ہو گئی۔ بی اماں کی طبیعت بھی علالت میں ڈھل گئی 12 نومبر 1924ء کو انتقال کرگئیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مالک رام: تذکرہ ماہ و سال، صفحہ 423، ضمیمہ۔ مطبوعہ دہلی 2011ء۔

بیرونی روابط[ترمیم]