عباسی خلفائے قاہرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

656ھ/1258ء میں ہلاکو خان نے بغداد کو تباہ کیا۔ تاتاریوں کی تباہی کے بعد خلفائے عباسیہ کی اولادیں قید کرلی گئیں۔ عباسی خلیفہ الظاہر باللہ العباسی کا ایک بیٹا مستنصر باللہ تھا جِس نے 659ھ/1261ء میں مصر ہجرت کی جہاں اُس کا استقبال مملوک سلطان الظاہر رکن الدین بیبرس بندقداری نے کیا اور مستنصر باللہ کی بیعت کرکے انھیں دوبارہ خلیفہ مقرر کر دیا۔ اِس طرح دوبارہ خلافت عباسیہ کا احیاء ہوا مگر مملوک سلاطین نے عباسی خلفاء کوصرف خلیفہ کے عہدہ پر فائز کیا اور اختیارات سے محروم رکھا۔ حتیٰ کہ تمام اختیارات سلاطین مصر کے پاس ہی تھے اور خلفاء محض نام کے اورمملوکوں کے وظیفہ خوارتھے۔ عباسی خلفائے قاہرہ کی تعداد سترہ ہے جن میں خلیفہ المتوکل علی اللہ دو بار خلیفہ مقرر کیے گئے۔

فہرست خلفائے عباسی قاہرہ[ترمیم]

  1. المستنصرباللہ الثانی : جون1261ء - نومبر1261ء۔
  2. الحاکم بامر اللہ:661ھ - 701ھ
  3. المستکفی باللہ: 701ھ - 740ھ
  4. الواثق باللہ: 740ھ - 741ھ
  5. الحاکم بامر اللہ الثانی: 741ھ - 748ھ
  6. المعتضد باللہ: 748ھ -763ھ
  7. المتوکل علی اللہ الاول(پہلی مرتبہ): 763ھ -785ھ
  8. الواثق باللہ: 785ھ - 788ھ
  9. المستعصم باللہ: 788ھ - 791ھ
  10. المتوکل علی اللہ الاول (دوسری مرتبہ): 791ھ -808ھ
  11. المستعین باللہ: 808ھ - 816ھ
  12. المعتضد باللہ: 816ھ - 845ھ
  13. المستکفی باللہ: 845ھ - 854ھ
  14. القائم بامراللہ ابوالبقاء : 854ھ - 859ھ
  15. المستنجد باللہ ثانی: 859ھ - 884ھ
  16. المتوکل علی اللہ: 884ھ - 903ھ
  17. المتمسک باللہ: 903ھ - 920ھ
  18. المتوکل علی اللہ ثالث: 902ھ - 923ھ

عباسی خلفائے قاہرہ کا زوال[ترمیم]

محرم923ھ/ جنوری 1517ء کو عثمانی سلطان سلیم خان اول نے مصر پر قبضہ کر لیا جس سے آخری خلیفہ عباسی المتوکل علی اللہ الثالث نے خلافت سلطان سلیم خان اول کو سونپ دی، اس میں رِدائے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، خانہ کعبہ کی کنجیاں اور حرمین الشریفین بھی سلطان سلیم خان اول کے حوالے کردیے۔ اِس طرح خلافت عباسیوں سے عثمانیوں میں منتقل ہو گئی اور مرکز خلافت قاہرہ کی بجائے استنبول بن گیا۔