عباس اطہر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عباس اطہر اردو کے صحافی اور کالم نگار ہیں۔ 12 اپریل 1939ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، اپنی صحافتی زندگی کا آغاز 1962ء میں کراچی سے کیا مساوات اور نوائے وقت میں لکھتے رہے۔ آج کل روزنامہ ایکسپریس میں کنکریاں کے عنوان سے کالم لکھتے ہیں۔ جنرل ضیاء کی آمریت کے دوران جمہوریت کی خاطر شاہی قلعہ لاہور کی جیل بھی کاٹی۔ ذوالفقار علی بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رہا ہے۔ 6 مئی 2013ء کو وفات پاگئے،