عباس بن عبد المطلب
عباس بن عبد المطلب | |
---|---|
(عربی میں: العباس بن عبد المطلب) | |
![]() |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 568 مکہ[1] |
وفات | 15 فروری 653 (84–85 سال) مدینہ منورہ |
مدفن | جنت البقیع |
شہریت | ![]() |
زوجہ | لبابہ بنت حارث |
اولاد | عبد اللہ بن عباس، فضل ابن عباس، عبید اللہ بن عباس، تمام بن عباس، معبد ابن عباس، قثم بن عباس |
تعداد اولاد | 10 |
والد | عبد المطلب |
والدہ | نتیلہ بنت جناب |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | ریاست کار، تاجر |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر، فتح مکہ، غزوہ حنین |
ترمیم ![]() |
عباس ابن عبد المطلب (پیدائش: 568ء— 15 فروری 653ء) محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سگے چچا تھے۔
فہرست
نام،نسب[ترمیم]
عباس نام ،ابوالفضل کنیت، والد کا نام عبد المطلب اوروالدہ کا نام نتیلہ بنت جناب تھا،آپ واقعہ فیل سے پہلے پیدا ہوئے۔
شجرہ نسب[ترمیم]
شجرہ نسب یہ ہے۔ عباس بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد المناف الہاشمی القرشی حضور سے دو برس عمر میں زیادہ تھے۔ فرماتے تھے بڑے حضور ہیں، عمر میری زیادہ ہے،[2]
ابتدائی حالات[ترمیم]
عباس عہد طفولیت میں ایک مرتبہ گم ہو گئے تھے،ان کی والدہ نے خانہ کعبہ پر غلاف چڑھانے کی نذر مانی ،چنانچہ ان کے صحیح وسلامت مل جانے کے بعد نہایت تزک واحتشام کے ساتھ یہ نذرپوری کی گئی،بیان کیا جاتا ہے کہ یہ پہلی عرب خاتون تھی ،جنہوں نے ایام جاہلیت میں خانہ کعبہ کو دیبا وحریرسے مزین کیا۔ زمانہ جاہلیت میں وہ قریش کے ایک سربرآوردہ رئیس تھے،خانہ کعبہ کا اہتمام وانصرام اورلوگوں کو پانی پلانے کا عہدہ ان کو اپنے والد عبد المطلب سے وراثت میں ملا تھا۔[3][4]
تاخیر اسلام اورقیامِ مکہ[ترمیم]
عباس ایک عرصہ تک مکہ میں مقیم رہنا اورعلانیہ دائرہ اسلام میں داخل نہ ہونا درحقیقت ایک مصلحت پر مبنی تھا،وہ کفارمکہ کی نقل وحرکت اوران کے رازہائے سربستہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اطلاع دیتے تھے، نیز اس سرزمین کفر میں جو ضعفائے اسلام رہ گئے تھے ان کے لیے تنہا مامن وملجا تھے،یہی وجہ ہے کہ عباس نے جب کبھی رسالت پناہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہجرت کی اجازت طلب کی تو آپ نے بازرکھا اورفرمایا کہ "آپ کا مکہ میں مقیم رہنا بہتر ہے،خدانے جس طرح مجھ پر نبوت ختم کی ہے ،اسی طرح آپ پر ہجرت ختم کرے گا۔[3]
اسلام وہجرت[ترمیم]
فتح مکہ سے کچھ عرصہ پہلے عباس کو ہجرت کی اجازت مل گئی،چنانچہ وہ مع اہل و عیال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اورعلانیہ بیعت کرکے مستقل طورسے مدینہ میں سکونت پزیر ہوئے۔
خلفائے راشدین[ترمیم]
آن حضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعدخلفائے راشدین نے بھی عباس کی عزت واحترام کا مخصوص لحاظ رکھا،عمر اورعثمان اگر کبھی گھوڑے پر سوار ہوکران کی طرف سے گذرتے تو تعظیما اترپڑتے، اورفرماتے کہ "یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عم محترم ہیں۔
اولاد[ترمیم]
عباس بن عبد المطلب کے دس بیٹے تھے۔[5]
- فضل بن عباس
- عبد اللہ بن عباس
- عبید اللہ بن عباس
- معبد بن عباس
- قثم بن عباس
- عبد الرحمٰن بن عباس
- کثیر بن عباس
- حارث بن عباس
- عون بن عباس
- تمام بن عباس
وفات[ترمیم]
عباس 88 برس کی عمر پاکر 32ھ میں بماہ رجب یا رمضان ،جمعہ کے روز رہگزین عالم جادواں ہوئے،خلیفہ ثالث نے نمازِ جنازہ پڑھائی اورعبداللہ بن عباس نے قبر میں اترکر سپرد خاک کیا۔[2]
حوالہ جات[ترمیم]
- صفحات مع خاصیت P1559
- صفحات مع خاصیت P18
- 568ء کی پیدائشیں
- مکہ میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 653ء کی وفیات
- 15 فروری کی وفیات
- صفحات مع خاصیت P570
- صفحات مع خاصیت P20
- صفحات مع خاصیت P26
- صفحات مع خاصیت P40
- صفحات مع خاصیت P1971
- صفحات مع خاصیت P22
- صفحات مع خاصیت P25
- صفحات مع خاصیت P3373
- صفحات مع خاصیت P607
- صحابہ
- 566ء کی پیدائشیں
- اہل بیت
- بنو ہاشم
- جنت البقیع میں مدفون شخصیات
- مسلم تاریخی شخصیات
- مسلم مذہبی شخصیات
- نو مسلمین
- پہلی صدی ہجری کی وفیات