عباس عدیم قریشی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

عباس عدیم قریشی، خانیوال سے تعلق رکھنے والے ایک بہت معتبر نعت گو شاعر ہیں۔ آپ کا ایک مجموعہ کلام " اغثنی " کے نام سے منصئہ شہود پر ظاہر ہو چکا ہے ۔

نمونہ کلام[ترمیم]

شرط، الفت ہے، عدیم ! آقا کی پائے خوشبو

ان کا ہو دیکھ، تری سانس سے آئے خوشبو

سارا ماحول تصور سے مہک جاتا ہے

مجھ کو کافی ہے ترا نام برائے خوشبو

میں چھپاتا ہوں چھلکتی ہے یہ آنسو بن کر

عشق احمد کی کوئی کیسے چھپائے خوشبو

روح ِ گلشن، مرے آقا کا پسینہ ہے عدیم

بوئے احمد سے بنے عطر، ’’سرائے خوشبو‘‘