عبدالروف مغل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عبد الرؤف مغل ولد جناب غلام رسول مغل یکم جنوری 1947ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ وہ انٹرمیڈیٹ ہیں۔ انھوں نے 1990ء سے 1993ء کے دوران میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے ارکان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ایک ماہر زراعت اور ایک صنعت کار ہیں، جو 1993ء سے 1996ء، 1997ء سے1999ء، 2013ء سے 2018 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صنعت کے طور پر کام کیا۔ انھوں نے 2014ء سے 2016ء کے دوران گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ بطور ایگزیکٹو ممبر، بورڈ آف گورنرز، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور بطور ممبر، کفایت شعاری کمیٹی پنجاب 2013ء سے 2018ء کے دوران۔ وہ 1992ء سے گوجرانوالہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ عام انتخابات 2018ء میں چوتھی بار پنجاب اسمبلی میں آئے۔