عبدالغفار تبسم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عبدالغفار تبسم
 

معلومات شخصیت
پیدائش 20 نومبر 1951ء (73 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحصیل رتو ڈیرو ،  ضلع لاڑکانہ ،  سندھ ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ سندھ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے بین الاقوامی تعلقات   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سندھی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

عبد الغفار تبسم (انگریزی: Abdul Ghaffar Tabassum) پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیدا ہونے والے سندھی زبان کے معروف شاعر ہیں۔ اس کی بہت کتابیں شائع ہوئی ہیں۔[1] [2]

حالات زندگی[ترمیم]

عبد الغفار تبسم 20 نومبر 1951 کو سندھ کے ضلع لاڑکانہ کی تحصیل رتو دیرو کے گاؤں میرپور بھٹو میں قادر بخش بھٹی کے گھر میں پیدا ہوئے۔[3]

تعلیم[ترمیم]

تبسم نے پرائمری تعلیم نئوں ڈیرو اور گڑھی یاسین میں حاصل کی۔ سیکنڈری تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول نئوں ڈیرو سے 1966 میں مکمل کی۔ 1972 میں ڈگری کالج لاڑکانہ میں سے کامرس میں گریجویشن کی اور 1974 میں ایم اے بین الاقوامی تعلقات کی ڈگری سندھ یونیورسٹی جامشورو سے حاصل کی۔[4]

ملازمت[ترمیم]

تبسم 1972 میں ٹیچر مقرر ہوئے۔پھر کچھ عرصہ فیملی پلاننگ افسر رہے۔ 1973 یو بی ایل بنک میں نوکری کی۔ 1975 سے پی آئی اے میں ملازم بنے۔ 1981 میں نوکری سے نکالے گئے۔ 1981 سے 1987 تک نئوں ڈیرو میونسپل کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ 1990 سے پی آئی اے کی ملازمت دوبارہ بحال ہوئی اور یہیں سے رٹائر ہوئے۔

ادبی خدمات[ترمیم]

تبسم نے شاعری کا آغاز 1965 میں کیا۔ 1981 سے 1983 تک پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کراچی سینٹر کے سندھی زبان میں پروگرام 'سندھ سینگار' کے کمپیئر رہے۔ اس نے سندھی فلم 'برسات جی رات' میں ہیرو کا اور فلم 'سہنا سائیں' میں ولین کا کردار ادا کیا۔ تبسم کی شاعری منظور سخیرانی، صادق فقیر، تعمیر حسین اور دیگر نامور گلوکاروں نے گائی ہے۔ اس نے شاعری کے حوالے سے بڑی پزیرائی حاصل کی ہے۔[5]

کتب[ترمیم]

  • گلن جہڑا گل شاعری 1976
  • شفق وارا چھانورا، شاعری، 1982
  • زندگی تنہنجا رنگ ہزار، 1994
  • سوچوں صحرا سراب، 1995
  • نینن جے آگر میں، 1996
  • مٹی جا سر، 1999
  • تنہا کندھی مسافر، 1999
  • ابھ ہیٹھاں اجارا گیت لچھن، 2001
  • موسیقی، موسم تبسم، 2003
  • سج آرسی میں، 2005
  • پل جھومے جھول میں، 2006

حوالہ جات[ترمیم]