عبدالغفور (سیاستدان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عبدالغفور (سیاستدان)
AddressingRally.JPG 

معلومات شخصیت
پیدائش 5 مئی 1959 (60 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
سہرسہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of India.svg بھارت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
جماعت راشٹریہ جنتا دل  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پٹنہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ سیاست دان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

ڈاکٹر عبد الغفور ( پیدائش 15 1959) نتیش کمار حکومت بہار کے ایک سابقہ وزیر برائے اقلیتی فلاح وبہبود ہے۔ وہ بہار کی موجودہ قانون ساز اسمبلی کا رکن بھی ہے جو مہیشی ودھان سبھا کی چوتھی بار نمانئدگی کر رہی ہے (وہ 1995,2000,2010,2015میں منتخب کیا جا چکا ہے) ۔ اس کی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی) ہے[1]۔ ڈاکٹر عبد الغفور سہراسا ڈسٹرکٹ بہار کے ایک چھوٹے سے گاؤں بھیلاہی میں 5 مئی 1959 میں پیدا ہوا۔ اس کا والد ایم ڈی جمیل ایک کسان تھا اور اس کی والدہ کا نام بی بی فاطمہ تھا۔ اس نے اپنی ابتدائی تعلیم (میٹرک) اسلامیہ ہائیاسکول سیمری بختییار پور سہراسہ سے 1974 میں مکمل کی۔ 1976 میں اس نے اپنی اعلیٰ سیکنڈری تعلیم مکمل کی۔ سال 1979 میں اس نے اپنا بی اے گریجویشن سہراسہ کالج سے کیا۔ اس کے بعد پٹنہ منتقل ہونے کے بعد 1981 میں آرٹ میں ایم اے پٹنہ یونیورسٹی سے کیا۔ اس نے پٹنہ یونیورسٹی سے اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔ 1982 میں پاروتی سائنس کالج میں اردو پروفیسر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ وہ پرمیشور کمار کی قیادت اور نظریات سے بہت متاثر ہوا۔ وہ ابتدا جوانی سے ہی سیاست میں دلچسپی رکھتا تھا۔ مشہور جےپی تحریک کے بعد سے اس کی سیاست کی طرف دلچسپی گہری ہوتی چلی گئی۔ گاؤں سے تعلق رکھنے پر وہ ہمیشہ اصل مسائل میں ملوث ہوتا گیا۔ اور ذاتی طور پر اس نے غریب لوگوں کی بنیادی ضروریات اور اقلیتی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو محسوس کیا۔ وہ ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ انہیں بھی دوسرے امتیازی لوگوں کر ساتھ زندہ رہنے ،خوشحالی اور بڑھنے کے ایک جیسے مواقع ملنے چاہیے۔ وہ مسلسل معاشرے کے پسماندہ اور نابود طبقے کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد کرتا ہے۔ اسے ہمیشہ اب تک کے صاف سیاست دانوں میں ہی دیکھا گیا ہے۔ سیکولرازم اور سوشل ازم اس کی سیاست کے دو اہم ستون ہیں۔اس نے سب سے پہلے مہیشی ودھان سبھا سے جنتا ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔ اور 1995 میں کانگریس کے سابق رہنما لاہٹن چودھری کو شکست دی۔

حوالہ جات[ترمیم]