عبد الجبار قہرمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عبد الجبار قہرمان
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1959  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
صوبہ قندھار،  ضلع سپین بولدک  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 17 اکتوبر 2018 (58–59 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
بست لشکرگاہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
وجۂ وفات انفجاری آلہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وجۂ وفات (P509) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Afghanistan (2002–2004).svg افغانستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان،  کمانڈر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

عبد الجبار قہرمان (1959ء — 17 اکتوبر 2018ء) افغانستان کے صوبہ ہلمند کے سابق کمانڈر جنرل اور سیاست دان تھے۔

سوانح[ترمیم]

عبد الجبار قہرمان قندھار کے ضلع سپین بولدک میں سنہ 1959ء میں پیدا ہوئے۔ وہ نورزئی پشتون تھے۔ جبار قہرمان نے تعلیم کابل میں حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے روس چلے گئے۔ جب تعلیم سے فارغ ہوئے تو افغانستان میں طالبان اور امریکا کی جنگ شروع ہو چکی تھی تب عبد الجبار قہرمان نے طالبان کے خلاف ہتیار اٹھایا اور پھر امریکی افواج نے چند ماہ سارے افغانستان کو اپنے قابو میں کر لیا اور جو قابو میں نہیں آتا وہ تھا ہلمند۔ امریکی فوج جب ہلمند میں بری طرح ناکام ہوئی تو امریکی فوج کے جنرل برائے افغانستان نے عبد الرزاق اچکزئی اور جنرل عطا نور کو آزمایا یہ دونوں جنرل بھی ناکام ثابت ہوئے۔ اور امریکی جنرل نے بالآخر فیصلہ کرتے ہوئے ہلمند کو عبد الجبار قہرمان کے حوالے کر دیا اور چند مہینوں میں عبد الجبار قہرمان نے طالبان کو اپنے پرانے علاقوں تک محدود کیا اور ہلمند کے عوام نے چین اور سکون کا سانس لیا۔ ان کے تین بچے (دو بیٹیاں اور ایک بیٹا) تھے۔[1]

وفات[ترمیم]

جبار قہرمان نے افغانستان کے 2018ء انے والے انتخابات میں حصہ لیا اور 17 اکتوبر بروز بدھ اپنے انتخابی دفتر میں موجود تھے تو طالبان کے ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں جبار قہرمان اپنے آٹھ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوئے۔[2] اور 18 اکتوبر 2018ء کو کابل میں افغان صدر اور ہزاروں افراد کے سامنے سپرد خاک کر دیا گیا۔

حوالہ جات[ترمیم]