عبد الحکیم (شہر)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عبدالحکیم
شہر
ملک پاکستان
Province Punjab
District ضلع خانیوال
آبادی
 • کل 300,000 est
منطقۂ وقت PST (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت) PST (DST) (UTC+6)

عبد الحکیم پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کا ایک قصباتی شہر ہے جس۔ کا نام صوفی اور ولی‌اللہ سلطان عبد الحکیمؒ کی نسبت سے پڑا ہے۔.[1] یہ تلمبہ سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر ملتان ڈویژن میں واقع ہے۔.[2] شہر عبدالحکیم ابتدا ء میں ایک سہو خاندان کی نیک اور پارسا عورت کی ملکیت تھا جنہوں نے اولاد نرینہ نہ ہونے کے باعث حضرت سلطان عبدالحکیم سے دعا کی درخواست کی،آپ کی دعا سے اس خاتون کو اﷲ تعالیٰ نے نرینہ اولاد سے سرفراز فرمایا۔اس صالحہ پاک دامن خاتون نے یہ علاقہ حضرت سلطان عبدالحکیم کو نذرانہ یا ہبہ کر دیا بعد میں یہ علاقہ حضرت,سلطان عبدالحکیم کے نام سے موسوم ہوا۔

ذاتیں[ترمیم]

  • میانہ (1۔ حضرت سلطان عبد الحکیمؒ کی اولاد سے 2۔ حضرت مائی صفورہ کی اولاد سے )
  • شاہ (حضرت عبد القادر جیلانی کی اولاد سے )
  • ہراج، تھراج، سرگانہ، دادوآنہ وغیرہ (قوم سیال کی مختلف گوتیں)
  • بھٹی، لوہار، کمھار، موچی،گنپال اور شیخ وغیرہ (مقامی ذاتیں)
  • رانگڑ، راجپوت، رانا، ارائیں وغیرہ (تقسیمِ ہند کے وقت وارد ہونے والے مسلم مہاجرین کی ذاتیں)

زبانیں[ترمیم]

  1. پنجابی(راوی پنجابی)
  2. اردو

== آبادی ۔۔ 300،000

مذہب[ترمیم]

99 % مسلمان آباد ہیں جو زیادہ تر بریلوی، دیوبندی اور اہل حدیث مسالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر مسیحی برادری پائی جاتی ہے۔

تعلیم[ترمیم]

عبد الحکیم میں مندرجہ ذیل اہم تعلیمی ادارے ہیں۔

  • گورنمنٹ ہائی سکول عبد الحکیم
گورنمنٹ ہائی سکول عبدالحکیم
  • گورنمنٹ ڈگری کالج عبد الحکیم (لڑکوں کے لیے)
  • گورنمنٹ گرلز کالج عبد الحکیم

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

عبد احکیم کو اب موٹر وے کے ذریعے سی پیک کے ساتھ ملایا جا رہا ہے http://en.wikipedia.org/wiki/Abdul_Hakeem,_Pakistan

حوالہ جات[ترمیم]

http://govthighschoolabdulhakim.blogspot.com