عبد الرحمن بن حنین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عبد الرحمن بن حنین صحابی رسول اور مولا علی کے ماموں زاد تھے۔

نسب[ترمیم]

عبد الرحمن کے والد حنین بن اسد بن ہاشم، آپ مولا علی کی والدہ، فاطمہ بنت اسد کے بھائی تھے۔

آپ کے والد حنین بن اسد نے قریش (بنو زہرہ) کی ایک خاتون "سخطي بِنْت عَبْد عوف بْن عَبْدِ الْحَارِث الزُّهْرِيّ" سے شادی کی جن سے دو بیٹے آپ عَبْد الرَّحْمَن اور عبد اللہ (عمرو) پیدا ہوئے۔ "سخطی بِنْت عَبْد عوف" صحابی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عبد الرحمن بن عوف کی پھوپھی تھیں۔

آپ کے بھائی عبد اللہ بن حنین بھی ابن حجر عسقلانی کے مطابق صحابی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھے۔

آپ کے سابقہ نام سے متعلق تفصیل موجود نہیں، البتہ آپ کا یہ نام "عَبْد الرَّحْمَن" حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تبدیل کیا تھا۔ عَبْد الرَّحْمَن کی زندگی کے بارے میں زیادہ تفصیل تاریخ میں موجود نہیں۔

اولاد[ترمیم]

عَبْد الرَّحْمَن کی ایک بیٹی تھی جس کی شادی "المثلّم بْن جبار الفزاری" نامی شخص سے ہوئی۔

حوالہ جات[ترمیم]