عبد الرحیم خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ائیر مارشل عبد الرحیم خان پاک فضائیہ کے یکم ستمبر 1969ء سے تین مارچ 1972ء تک سربراہ رہے

پیدائش[ترمیم]

عبد الرحیم خان پاکستان فضائیہ کے ساتویں کمانڈر انچیف ایر مارشل عبد الرحیم خان 25 اکتوبر 1925ء کو پیدا ہوئے تھے۔

عسکری خدمات[ترمیم]

انھوں نے 5 جون 1944ء کو برٹش انڈین ایر فورس میں کمیشن حاصل کیا ۔ قیام پاکستان کے بعد انھوں نے پاکستان فضائیہ کے واحد جیٹ اسکواڈرن کے پہلے کمانڈر، ماڑی پور بیس کے کمانڈر، پی اے ایف اسٹاف کالج کے سربراہ ، ڈائرکٹر آف پلانز اور ڈائرکٹر آپریشن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ یکم ستمبر 1969ء کو وہ پاک فضائیہ کے سربراہ مقرر ہوئے۔ 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران انھوں نے پاکستان ائرفورس کی قیادت کی لیکن 3 مارچ 1972ء کو ان سے جبری طور پر استعفےٰ لے لیا گیا ۔ کچھ عرصے بعد انھیں اسپین میں پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا گیا،جہاں وہ 1977ء تک اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔

وفات[ترمیم]

ایر مارشل عبد الرحیم خان کا انتقال 28 فروری 1990ء کو ہوا۔ [1]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]