عبد الرحیم خان خاناں
| ||||
|---|---|---|---|---|
| خان خاناں | ||||
| معلومات شخصیت | ||||
| پیدائش | 17 دسمبر 1556ء لاہور، پاکستان |
|||
| وفات | 1626ء اگرہ، مغل سلطنت، ہندوستان |
|||
| مذہب | شیعہ اسلام | |||
| زوجہ | ماہ بانو بیگم | |||
| اولاد | جاناں بیگم | |||
| والد | بیرم خان | |||
| والدہ | سلیمہ سلطان بیگم | |||
| خاندان | جلائر | |||
| نسل | جانا ں بیگم دو بیٹے |
|||
| دیگر معلومات | ||||
| پیشہ | شاعر ، مصنف ، فوجی افسر | |||
| پیشہ ورانہ زبان | برج بھاشا [1]، سنسکرت ، فارسی ، چغتائی ، ترکی | |||
| درستی - ترمیم | ||||

عبد الرحیم خان خاناں (پیدائش: 17 دسمبر 1556ء— وفات: 1626ء) مغل درباری جو بیرم خان اور سلیمہ سلطان بیگم کے اکلوتے بیٹے تھے۔
ولادت
[ترمیم]عبد الرحیم لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ اکبر کے اتالیق، بیرم خان کے بیٹے تھے۔ والد کے قتل کے بعد جب ابھی اُنکی عمر 5سال تھی تو بادشاہ اکبر نے انھیں اپنے پاس بُلا لیا اور شہزادوں کے ساتھ پرورش کی۔ اکبر نے بیرم خان کی دوسری بیوی سلیمہ سلطان بیگم سے شادی کرلی اس طرح رحیم خان اکبر کے سوتیلے بیٹے بن گئے۔
اکبر کے رتن
[ترمیم]20سال کی عمر میں شہزادہ سلیم (جہانگیر)کے اتالیق مقرر ہوئے۔ عبد الرحیم نے مغل سلطنت میں اچھا کردار ادا کیا۔ نہایت حسین تھے۔ مختلف معرکوں میں سپاہیانہ جوہر دکھائے اور کئی بغاوتوں کو ناکام کیا۔ بہادر سپاہی، عالم فاضل اور عربی، فارسی، ترکی، سنسکرت کے ماہر تھے۔ ہندی میں شعر کہتے تھے۔ ان سب خوبیوں کی وجہ سے اہم نورتن رہے۔

علمی مقام
[ترمیم]وہ ایک اچھے شاعر اور قصہ گو بھی تھے۔ وہ علم نجوم میں مہارت رکھتے تھے۔ اس کے علاوہ اردو زبان کے ایک فصیح و بلیغ شاعر تھے۔ انھیں سنسکرت پر بھی عبور حاصل تھا۔ پنجاب کے نو شہر ضلع میں ایک دیہات کو ان کے نام خان خاناں سے موسوم کیا گیا ہے۔
لاہور کے مشہور تاریخی قصبے منہالہ خان خاناں کی بنیاد بھی عبد الرحیم نے ہی رکھی تھی۔
وفات
[ترمیم]اُن کی وفات بادشاہ جہانگیر کے دور میں ہوئی۔ ان کا مقبرہ نظام الدین شرقی میں موجود ہے۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb137395061 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ http://viqarehind.com/اکبر-کے آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ viqarehind.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل) -نو-9-رتن قسط10/
- اتر پردیش کے شعرا
- اردو شعرا
- اکبر
- بھارتی مرد شعرا
- بھارتی مسلم شخصیات
- مغلیہ سلطنت
- سولہویں صدی کی مغلیہ سلطنت کی شخصیات
- سولہویں صدی کے ہندوستانی شعرا
- شعرا
- فارسی زبان کے شعرا
- فارسی شعرا
- مغل اشرافیہ
- مغلیہ سلطنت کے وزرائے اعظم
- ہندوستان میں 1627ء
- ہندی شعرا
- 1500ء کی دہائی کی پیدائشیں
- 1556ء کی پیدائشیں
- 1627ء کی وفیات
- سولہویں صدی کے فارسی شعرا
- سترہویں صدی کے فارسی شعرا


