عبد السلام ایوارڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مقاماسلام آباد
ملک پاکستان
میزبانآئی سی ٹی پی چیپٹر اسلام آـاد

عبد السلام ایوارڈ (جسے سلام ایوارڈ بھی کہا جاتا ہے) ایک بہت ہی اہم اور شاندار ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے اور یہ سالانہ علمِ کیمیاء، ریاضیات، طبیعیات اور حیاتیات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز اب تک ان سائنسدانوں کو دیا گیا ہے جو پاکستان میں قیام پزیر ہیں۔ نیز یہ ایوارڈ 35 سال سے کم عمر ذہین افراد کو دیا جا چکا ہے۔ یہ ایوارڈ ایک سرٹیفیکیٹ (سند) سائٹیشن پر مشتمل ہے جس کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر رقم بھی منسلک  کی گئی ہے۔ یہ ایوارڈ اہم ترین سائنسی تحقیقی مقالات اور تکنیکی مضامین کی تخلیق کی بدولت عطا کیا جاتا ہے۔

اس ایوارڈ کا آغاز ڈاکٹر عبد السلام کے عزیز شاگردوں  ڈاکٹر ریاض الدین، ڈاکٹر فیاض الدین اور ڈاکٹر اصغر قادر نے کیا، جنھوں نے پہلی مرتبہ یہ تجویز ڈاکٹر عبدالسلام کو 1979ء دی تھی۔ اس وقتڈاکٹر عبد السلام نے کہا تھا کہ انھیں کوئی حق نہیں کہ وہ اس کا پیسہ اپنی ذاتی ضروریات کے لیے استعمال کریں، بلکہ سائنس کی خدمت اور ترویج کے لیے اسے استعمال کیا جائے گا جو تیسری دنیا میں ان کا ایک اہم مشن تھا۔ عبد السلام نے خاص طور پر پاکستان اور پاکستان کے طلبہ کی مدد کے لیے الگ سے پیسے جمع کرنے بھی شروع کیے تھے۔ 1980ء میں ڈاکٹر اصغر قادر اور پروفیسر فیاض الدین سے ڈاکٹر عبد السلام نے نوجوان پاکستانی سائنسدانوں کو یہ ایوارڈ دینے سے متعلق اصول بنانے اور مکمل حکمتِ عملی طے کرنے کا کہا اور یہ کہا کہ اس کا میرٹ صرف اور صرف سائنسی ریسرچ کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ فی الوقت پروفیسر اصغر قادر، سلام پرائز کمیٹی سینٹر کے سیکریٹری ہیں جس کا تعلق ایڈوانس میتھیمیٹکس اینڈ فزکس نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کیمپس سے ہے۔ عبد السلام ایوارڈ  کی کفالت 2007ء سے مجلسِ خدام الاحمدیہ (برطانیہ) بھی کر رہی ہے۔

اعزاز یافتہ گان[ترمیم]

نام شعبہ سال
ڈاکٹر نظمہ اکرام طبیعیات 1981
ڈاکٹر پرویز ہودبھائی ریاضیات 1984)
ڈاکٹر مجاہد کامران طبیعیات 1985
ڈاکٹر مجاہد احمد اعجاز طبیعیات 1985
ڈاکٹر محمد سہیل زبیری طبیعیات 1986
ڈاکٹر بینا صدیقی کیمیا 1986
ڈاکٹر قیصر مشتاق ریاضیات 1987
ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کیمیا 1990
ڈاکٹر اشفاق بخاری ریاضیات 1991
ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی حیاتیات 1994
ڈاکٹر اصغر قادر ریاضیات 1997
ڈاکٹر نصیر شہزاد ریاضیات 1998
ڈاکٹر تصور حیات ریاضیات 1999
ڈاکٹر رابعہ حسین حیاتیات 2000
ڈاکٹر محمد عارف ملک کیمیا 2002
ڈاکتر جمیل النبی ریاضیات 2003
ڈاکٹر نصیرالدین شمس طبیعیات 2009)
ڈاکٹر طیب کامران ریاضیات 2009
ڈاکٹر عامر اقبال طبیعیات 2012
ڈاکٹر حافظ ضیاء الرحمن کیمیا 2012
ڈاکٹر رحیم عمر ریاضیات 2013