عبد الصمد مظفر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

سید عبد الصمد جو اپنے قلمی ناموں عبد الصمد مظفر اور پھول بھائی سے مشہور ہیں، ایک پاکستانی ادیب ہیں۔ ان کی اب تک ایک سو بیس کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ عبد الصمد نے ہومیو پیتھک ڈپلومہ (ڈی ایچ ایم ایس) کے ساتھ گریجویشن ( ماس کمیونی کیشن ) کیا ہے اس کے بعد ایم ایس سی ( ماس کمیونی کیشن) کر رہے ہیں۔ عبد الصمد کے دو بھائی اور تین بہنیں ہیں، بھائیوں میں ایک کراچی میں دہشت گردی میں جان بہ حق ہو گئے تھے۔ لکھنے کے معاملے میں اشفاق احمد اور اختر عباس سے متاثر ہیں۔[1]

اعزازات[ترمیم]

نیشنل بک فاؤنڈیشن، دعوۃ اکیڈمی انٹر نیشنل اسلامی یونی ورسٹی، ماہ نامہ پھول، وقت نیوز، ماہ نامہ ریشم، ماہ نامہ کرن کرن روشنی، کاروان ادب اطفال پاکستان، ماہ نامہ بچوں کا گلستان، ماہ نامہ تعمیر ادب، پاکستان رائٹرز ونگ سمیت کئی اعزازات مل چکے ہیں۔[1]

ذاتی زندگی[ترمیم]

عبد المصد شادی شدہ ہیں اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ سید میر طیب علی شاہ بخاری کرماں والے سے مرید ہیں۔ اشاعتی ادارے رابعہ بک ہاؤس میں ملازمت کرتے ہیں۔[1]

تصنیفات[ترمیم]

ایک سو بیس کتابیں شائع ہو جکی ہیں، جن میں مسلم فاتحین سیریز بہت مقبول ہوئی۔[1]

  • پانچ عظیم مسلم سپہ سالار
  • پانچ جلیل القدر سپہ سالار
  • سنہری کرن

مزید دیکھیے[ترمیم]

بچوں کا ادب

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت مظفر، عبد الصمد (12 مئی 2017). "لکھاری اور پھول بھائی کی ملاقات". ملاقات (Interview). عاطر شاھین. لاہور: پھول بھائی.  Cite uses deprecated parameter |program= (معاونت);