عبد العزیز بن القاہر باللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نام و نسب[ترمیم]

آپ کا نام عبد العزیز اور والد کا نام القاہر باللہ ہے

آپ کا سلسلہ نسب یہ ہے

عبد العزیز بن القاہر باللہ ابن ابو منصور محمد القاہر باللہ ابن ابوالعباس احمد المعتضد باللہ ابن ابو احمد طلحہ الموفق باللہ ابن جعفر المتوکل علی اللہ ابن ابو اسحاق محمد المعتصم باللہ ابن ہارون الرشید ابن ابو عبد اللہ محمد المہدی باللہ ابن عبد اللہ ابو جعفر المنصور ابن محمد بن علی ابن علی بن عبد اللہ بن عباس ابن عبداللہ بن عباس ابن عباس بن عبد المطلب ابن عبدالمطلب ابن ہاشم[1]

باشاہت سے علاحدگی[ترمیم]

القاہر باللہ کے بعد عبد العزیز بن القاہر باللہ سمیت اس کے تمام خاندان نے بادشاہت سے علاحدگی اختار کر لی۔ آگے آنے والی آپ کی تمام نسل میں کوئی خلیفہ نہیں گذرا۔ آپ چونکہ ایک شہزادے تھے اس لیے کافی مال و دولت کے مالک تھے اس لیے تجارت کا پیشہ شروع کر دیا اور ساتھ تبلیغ اسلام کا کام بھی جاری رکھا۔[2]

ایران کی طرف ہجرت[ترمیم]

آپ نے اپنے والد صاحب القاہر باللہ کے ساتھ ہونے والے سلوک اور روایات کو دیکھتے ہوتے ایران کی طرف ہجرت کرنے میں عافیت سمجھی۔ کیونکہ زیادہ تر خلیفہ وقت اپنے سے پہلے والے خلیفہ کے خاندان کو قتل کروا دیتا یا مال و دولت سے محروم کر دیتا اور مصیبتیں اور تکلیفیں پہنچاتا تھا ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے القاہر باللہ کے تمام خاندان نے ایک قافلے کے ذریعے بغداد سے ایران کی طرف ہجرت کرلی۔ ایران میں زیادہ تر بسنے والے عباسی القاہر باللہ کی اولاد سے ہے۔[2]

اولاد[ترمیم]

آپ کے بیٹے کا نام محمود شاہ ابن عبد العزیز بن القاہر باللہ ہے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تایخ الخلفاء از علامہ جلال الدین سیوطی
  2. ^ ا ب پ فضل الانساب الحدیث والکتاب