عبد العلی کاکڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بزرگ قوم پرست سیاست دان اور باچا خان اور عبد الصمد خان کے ساتھی۔ عبد العلی کاکڑ انیس سو سترہ میں پیدا ہوئے اور انیس سو پینتالیس میں انھوں نے میدانِ سیاست میں قدم رکھا۔ وہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے والد عبد الصمد خان اچکزئی کے ساتھ انجمن وطن میں شامل ہوئے۔ انجمن وطن کانگریس کی ایک شاخ تھی۔ عبد العلی کاکڑ نیشنل عوامی پارٹی میں میر غوث بخش بزنجو کے ساتھ رہے اور بعد میں عطاء اللہ مینگل کی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اس وقت ان کے بیٹے عبد الولی کاکڑ بی این پی کے رہنما ہیں۔19 جنوری 2009 کو ان کا انتقال ہوا۔