عبد اللہ بن سراقہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عبد اللہ بن سراقہ
معلومات شخصیت

عبد اللہ بن سراقہ ابن اسحاق کی روایت کے مطابق یہ غزوہ بدر میں شامل تھے۔

نام ونسب[ترمیم]

عبد اللہ نام،نسب نامہ یہ ہے،عبد اللہ بن سراقہ بن معتمر بن سراقہ بن انس بن اواہ بن زراح بن عدی بن کعب بن لوئی قرشی عددی۔ عبد اللہ مذکور الصدر صحابی عمرو بن سراقہ کے بھائی تھے۔ عمر فاروق کے نسب میں عبد اللہ بن قرط اور رسول اللہ کے نسب میں کعب پر شام ہوتے ہیں۔

اسلام وہجرت[ترمیم]

بدر کے قبل مشرف باسلام ہوئے اورمکہ سے براہ راست مدینہ آئے اوررفاعہ بن عبد المنذر کے یہاں اترے۔[1]

غزوات[ترمیم]

مدینہ آنے کے بعد غزوہ بدر، غزوہ احدوغیرہ تمام معرکوں میں شریک ہوتے رہے۔[2]

وفات[ترمیم]

عمر فاروق کے عہدِ خلافت میں وفات پائی،وفات کے بعد ان کی نسل نہ چلی۔[3][4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ابن سعد،جزء4،ق1:104
  2. استیعاب :1/393،واصابہ ترجمہ عبد اللہ بن سراقہ
  3. تہذیب الکمال:199
  4. اصحاب بدر،صفحہ 103،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور