عبد اللہ بن مسعود
عبد اللہ بن مسعود | |
---|---|
(عربی میں: عبد الله بن مسعود) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6ویں صدی مکہ |
وفات | سنہ 650 (49–50 سال) مدینہ منورہ |
مدفن | جنت البقیع |
زوجہ | زینب بنت ابو معاویہ |
عملی زندگی | |
نمایاں شاگرد | انس بن مالک |
پیشہ | قاضی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
شعبۂ عمل | فقہ، تفسیر قرآن |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر، غزوہ احد، غزوہ خندق، غزوہ خیبر، غزوہ حنین، فتح مکہ |
درستی - ترمیم ![]() |
عبد اللہ بن مسعود (عربی: عَبْدُ اللهِ بنُ مَسْعُوْدِ بنِ غَافِلِ بنِ حَبِيْبٍ الهُذَلِيُّ ) حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جلیل القدر اصحاب میں سے تھے۔ براویتے آپ سے پہلے صرف پانچ افراد نے اسلام قبول کیا اس لیے آپ سابقون الاولون میں شامل ہیں۔ آپ نے غزوہ بدر سمیت ہر بڑے غزوہ میں شرکت کی۔
حلیہ[ترمیم]
جسم لاغر، قد کوتاہ، رنگ گندم گوں اور سر پر کانوں تک نہایت نرم و خوبصورت زلف عبد اللہ ابن مسعود اس کو اس طرح سنوارتے تھے کہ ایک بال بھی نہ بکھرنے پاتا تھا۔[1] ان کی ٹانگیں نہایت پتلی تھیں عبد اللہ بن مسعود ان کو ہمیشہ چھپایا کرتے تھے ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے مسواک توڑنے کے لیے پیلو کے درخت پر چڑھے تو ان کی پتلی ٹانگیں دیکھ کر لوگوں کو بے اختیار ہنسی آ گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان کی پتلی ٹانگوں پر ہنستے ہو حالانکہ یہ قیامت کے روز میزانِ عدل میں احد پہاڑ سے بھی زیادہ بھاری ہوں گی۔[2]
حالات[ترمیم]
عبد اللہ بن مسعود نے اسلام کے اعلان کے فوراً بعد اسلام قبول کر لیا اور شروع سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ رہے۔ آپ قرآن کا خوب علم رکھتے تھے اور آیات کے بارے میں جانتے تھے کہ وہ کب، کہاں اور کس چیز کے بارے میں نازل ہوئی ہیں۔ آپ نے تمام غزوات میں شرکت کی اور 32ھ میں انتقال فرمایا۔ آخر عمر میں آپ کے حضرت عثمان اور حضرت سعد بن ابی وقاص سے شدید اختلافات ہو گئے تھے۔[3] آپ سے بے شمار احادیث مروی ہیں۔
وفات[ترمیم]
آپ کا انتقال 32ھ میں ہوا۔ آپ نے وصیت فرمائی تھی کہ جناب عثمان بن مظعون کے پہلو میں دفن کیا جائے اور کہا تھا کہ بے شک عثمان ابن مظعون فقیہہ تھے۔ آپ کی نمازِ جنازہ عمار بن یاسر نے پڑھائی اور مدینہ میں جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔
حوالہ جات[ترمیم]
|
|
- مکہ میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 650ء کی وفیات
- مدینہ منورہ میں وفات پانے والی شخصیات
- صحابہ
- 594ء کی پیدائشیں
- 650ء کی دہائی کی وفیات
- 653ء کی وفیات
- اصحاب احد
- جنت البقیع میں مدفون شخصیات
- ساتویں صدی کی عرب شخصیات
- ساتویں صدی کے مصنفین
- مکی شخصیات
- مہاجرین حبشہ
- نو مسلمین
- وزراء رسول
- اصحاب صفہ
- ساتویں صدی کے عرب مصنفین
- اصحاب بدر
- شیعہ کے محبوب صحابہ
- صحابی راویان حدیث