مندرجات کا رخ کریں

عبد المالک بلوچ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عبد المالک بلوچ
فائل:عبد المالک بلوچ.jpg
ذاتی تفصیلات
پیدائش
جماعتنیشنل پارٹی
مادر علمیبولان میڈیکل کالج کوئٹہ
 

ڈاکٹر عبد المالک بلوچ بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ ہیں۔ ان کا تعلق نیشنل پارٹی سے ہے۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

15 جنوری 1958ء کو ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے بلوچستان کے علاقے تربت میں پیدا ہوئے۔ آپ نے بچپن میں ابتدائی تعلیم روایتی انداز سے حاصل کی مسجد میں قرآن پاک پڑھا۔ 1975ء میں آپ نے انٹر سائنس کیا۔ اچھے نمبر آنے پر آپ کو بولان میڈیکل کالج، کوئٹہ میں داخلہ مل گیا۔ 1982ء میں آپ نے ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کیا۔ 1987ء میں آپ نے قوم پرست رہنما، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت، بلوچ نیشنل موومنٹ کی بنیاد رکھی۔ اسی اتحاد سے آپ نے الیکشن لڑا اور صوبائی امیدوار بننے میں کامیاب رہے۔ وزیر اعلیٰٰ بلوچستان"محمد اکبر خان بگٹی"نے آپ کو وزیر صحت بنایا اس حیثیت سے آپ نے اسپتال قائم کیے۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ 2008ء تا 2012ء سینٹ کے رکن بھی رہے۔

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

عبد المالک بلوچ جنوبی بلوچستان کے شہر تبت میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی۔ بولان میڈیکل کالج سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ماہر امراض چشم ہیں۔

سیاسی زندگی

[ترمیم]

اپنی سیاسی زندگی کا آغاز بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائیزیشن سے کیا۔ پھر 1988ء میں بلوچستان نیشنل موومنٹ نامی جماعت تشکیل دی۔ انتخابات کے بعد وہ اکبر بگٹی کی کابینہ کے وزیر صحت منتخب بنے۔ 2004ء میں میر بخش بزنجو کی جماعت نے ان سے سیاسی اتحاد کر لیا۔ وہ 1993ء میں وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔ 7 جون 2013ء کو انھیں وزیر اعلیٰٰ بلوچستان بنا دیا گیا اور مدت معاہدے کے تحت ختم ہو گئی جس کے بعد ان کے جانشین نواب ثناء اللہ خان زہری ہوئے۔ بلوچ قبائل میں ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]