عبد المجید دہلوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
استاد عبدالمجید دہلوی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1925  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
فیض آباد  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 17 فروری 1994 (68–69 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
کراچی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
قومیت Flag of پاکستانپاکستانی
عملی زندگی
قابل ذکر طلبا محمد یوسف دہلوی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شاگرد (P802) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ مصور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
صنف خط نستعلیق
اعزازات
صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی

استاد عبد المجید دہلوی (پیدائش: 1925ء - وفات: 17 فروری 1994ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور خطاط تھے۔ وہ خط نستعلیق میں تخصیص رکھتے تھے۔

حالات زندگی و فن[ترمیم]

عبد المجید دہلوی 1925ء کوفیض آباد، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ وہ دہلوی طرزِ نستعلیق کے عظیم خطاط محمد یوسف دہلوی کے قابل ترین شاگرد تھے اور خود بھی استاد کے درجے پر فائز تھے۔[1][2]

عبد المجید دہلوی خط نسخ، خط ثلث، خط کوفی، خط گلزار اور خط غبار تمام خطوط پر عبور رکھتے تھے مگر ان کی پہچان ان کا مخصوص خط نستعلیق ہی تھا۔ ان کا ہر شہ پارہ نہ صرف خطاطی کا شاہکار ہوتا بلکہ مصوری کی خوبیوں کا حامل بھی ہوتا تھا۔ ان کی خطاطی کے نمونوں میں روزنامہ جنگ کی لوح، قائداعظم اور دیگر اکابرینِ تحریک پاکستان کے مزارات کی خطاطی اور کرنسی نوٹوں اور پاکستانی سکوں پر خطاطی کے علاوہ ہمدرد لیبارٹریز (وقف) پاکستان کی متعدد مصنوعات کے لیبل شامل ہیں۔ ان کی خطاطی کا ایک مختصر مجموعہ A Treasure of Quranic Calligraphy کے نام سے اشاعت پزیر ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے فنِ خطاطی کی تاریخ اور نوادر پر ایک کتاب تحریر کی تھی مگر وہ ابھی تک تشنۂ طباعت ہے۔[1]

اعزازات[ترمیم]

حکومت پاکستان نے 14 اگست، 1987ء میں استاد عبد المجید دہلوی کو ان کی فنی خدمات کے صلے میں صدارتی اعزاز تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[1]

وفات[ترمیم]

عبد المجید دہلوی 17 فروری، 1994ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ص 739، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
  2. ص 125، خطِ نستعلیق کے بہترین خطاط، محمد اصغر سیال، ششماہی امتزاج، شمارہ:1، جنوری-جون 2014ء، شعبۂ اردو جامعہ کراچی