عبقات (کتاب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

عبقات شاہ اسماعیل دہلوی کی تصوف کے اسرار پر نہایت بلند پایہ اور گراں قدر تصنیف ہے۔ یہ کتاب ایک مقدمہ، چار اشارات اور خاتمہ پر مشتمل ہے، اس میں انہوں نے شاہ ولی اللہ دہلوی کی کتب تصوف مثلا ہمعات، سطعات، ہوامع وغیرہ، شیخ احمد سرہندی کے متوبات، شیخ اکبر ابن عربی کی فتوحات اور اپنے اعمام کرام کی کتب کے حاصل مطالعہ کو بہت خوبی کے ساتھ مرتب کیا ہے۔ یہ کتاب اصلا عربی میں لکھی تھی، اس کا اردو ترجمہ مناظر احسن گیلانی نے کیا جو شائع ہوچکا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. محمد خالد سیف: تذکرۂ شہید، 1983ء، صفحہ 262-283