عبید اللہ خان اعظمی
عبید اللہ خان اعظمی | |
---|---|
رکن راجیہ سبھا | |
مدت منصب 1990–1996 ،1996–2002 ،2002–2008 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 مارچ 1949 (74 سال) |
شہریت | ![]() |
مذہب | اسلام، اہل سنت |
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس |
اولاد | تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں[1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
درستی - ترمیم ![]() |
عبید اللہ خان اعظمی ایک بھارتی اہل سنت سیاست دان ہیں جن کا تعلق راشٹروادی کانگریس پارٹی سے ہے۔[3][4] وہ راجیہ سبھا، ایوان بالا بھارتی پارلیمان میں 1990ء تا 2008ء تک رکن رہے ہیں۔ اس کے بعد اترپردیش سے 1990–96 تک اور جھارکھنڈ سے 1996–2002 تک جنتا دل جماعت کی طرف سے رکن رہے ہیں۔ 1992–96 تک جنتا دل کے جنرل سیکرٹری اور بعد ازاں اعلیٰ نائب صدر رہے۔[1][5] از 2002 تا 2008 نمائندہ مدھیہ پردیش از انڈین نیشنل کانگریس جماعت[6][7][8][9]
سیاست[ترمیم]
عبید اللہ خان اعظمی پہلی بار خبروں میں اس وقت جب انھوں نے 1984ء میں ایک تقریر کرتے ہوئے انھوں نے یہ دھمکی دی تھی کہ کانگریس اور بھاجپائی رہنماؤں کو کلمہ پڑھوائیں گے اور ان کی شہرت کو پَر لگ گئے تھے ۔ ممبئی کی 5 ویں گلی کے مقرر کی حیثیت سے مانے جانے والے عبیداللہ خان اعظمی راتوں رات سارے ہندوستان میں مشہور ہو گئے۔ ان کے آڈیو کیسٹ دھوم سے بکنے لگے۔ اس شہرت ے نتیجے میں سابق وزیر اعظم وی پی سنگھ نے مسلمان ووٹ کے حصول کے لیے انہیں راجیہ سبھا کا رکن بنوا دیا ۔ پھر مرکزی وزیر ریل لالو پرساد یادو کی وجہ سے وہ دوسری بار بہار سے راجیہ سبھا پہنچے، تیسری بار انہوں نے کانگریس کی طرف سے انتخاب لڑا اور کامیاب ہوئے۔[10]
شاہ بانو مقدمہ[ترمیم]
عبید اللہ خان اعظمی بھارتی عدالت عظمیٰ کے شاہ بانو کیس متعلقہ فیصلے کے خلاف عوامی احتجاجوں میں تنقیدی تقریروں کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ ان کی ان تقریروں کی آڈیو کیسٹ وسیع پیمانے پر فروخت اور تقسیم ہوئیں۔ وہ، اس وقت، ممبئی میں شاہ بانو مقدمہ مخالت میں سب سے آگے تھے۔ ممبئی پولیس نے مولانا کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ممبئی میں اشتعال انگیز تقریروں کی وجہ سے شہر بدر کر دیا۔[11][12]
تین طلاق کا مقدمہ[ترمیم]
تین طلاق کے مقدمے کے دوران میں عبید اللہ خان اعظمی نے کہا کہ دستور ہند کے مطابق ملک میں ہر کسی کو اس کی مذہبی شناخت کے ساتھ رہنے کا پورا پورا حق دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی دستور کے مطابق کسی بھی ایسے مسئلہ میں جس میں ترمیم کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے تو اس مذہب کے رہنماؤں اور سلیکشن کمیٹی سے مشورہ طلب کیا جانا چاہیے لیکن تین طلاق کا بل بغیر کسی کے صلاح ومشورہ کے براہ راست پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے بھیج دیا گیا۔[13]
مزید دیکھیے[ترمیم]
بیرونی روابط[ترمیم]
- Profile on Rajya Sabha websiteآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ 164.100.24.167 (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ ا ب پ ت WebPage of Maulana Obaidullah Khan Azmi Former Member Of Parliament (RAJYA SABHA) آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ 164.100.47.5 (Error: unknown archive URL) Azmi Maulana Obaidullah Khan
- ↑ One more SP leader quits[مردہ ربط] thehindu.com
- ^ ا ب Obaidullah Khan Azmi joins NCP www.thefirstmail.in
- ↑ "The First Mail | Azmi Maulana Obaidullah Khan Joins NCP". thefirstmail.in. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2015.
- ↑ Brief Bio-Data 1952–2003 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ rajyasabha.nic.in (Error: unknown archive URL) http://rajyasabha.nic.in آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ rajyasabha.nic.in (Error: unknown archive URL)
- ↑ List of Former Members of Rajya Sabha (Term Wise) آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ 164.100.47.5 (Error: unknown archive URL) rajyasabha.nic.in
- ↑ "Madhya pradesh(Rajya Sabha) – Statement as on 23/07/2015 | DETAILS OF FUNDS RELEASED UNDER MPLADS". mplads.nic.in. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2015.
- ↑ General information relating to Parliamentary and other matters parliamentofindia.nic.in | Monday, جنوری 1, 2001
- ↑ Gaur, Mahendra (2005). Indian Affairs Annual. صفحہ 53. ISBN 9788178354347. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2018.
- ↑ "آرکائیو کاپی". 02 جولائی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2021.
- ↑ "NOV.20, 1985: HUGE MUSLIM PROTEST & BANDH IN MUMBAI | Bhindi Bazar". bhindibazaar.asia. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2015.
- ↑ Akhbar e alam, Urdu weekly
- ↑ http://urdu.news18.com/news/west-india/maulana-obaidullah-khan-azmi-on-triple-talaq-230155.html
- 1949ء کی پیدائشیں
- 11 مارچ کی پیدائشیں
- اتر پردیش سے انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان
- اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے ارکان
- اترپردیش کے سیاستدان
- بقید حیات شخصیات
- جنتا دل کے سیاست دان
- جھاڑکھنڈ سے راجیہ سبھا کے ارکان
- سماج وادی پارٹی کے سیاست دان
- ضلع اعظم گڑھ کی شخصیات
- مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کے ارکان
- بریلوی مکتب فکر کی شخصیات