عبید صدیقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

براڈ کاسٹر اور شاعر

مغربی یو پی کے میرٹھ شہر میں پیدا ہوئے عبید صدیقی نے ابتدائی تعلیم اپنے وطن میں ہی حاصل کی اور اعلی تعلیم کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی چلے گئے، شعبہ اردو میں ایم اے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

اپنے کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا تھا اور وہ سری نگر اسٹیشن سے وابستہ رہے۔ 1988 میں ان کا انتخاب بی بی سی لندن کی اردو سروس کے لیے ہوا اور 1996 تک بی بی سی میں خدمات انجام دیتے رہے۔

لندن سے واپسی کے بعد این ڈی ٹی وی میں شمولیت اختیار کی اور میگزین ایڈیٹر کے طور پر کام کیا۔ 2004 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایم سی آر سی شعبے سے بطور پروفیسر وابستہ ہوئے۔

عبید صدیقی کا 9 جنوری 2020ء جمعرات کی صبح دہلی میں غازی آباد کے یشودا اسپتال میں مختصر بیماری کے بعد انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 62 برس تھی ان کی تدفین جمعہ 10 جنوری کی صبح 10 بجے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک بیٹی ہے،

حوالہ جات[ترمیم]

حوالہ جات