عتیق الرحمن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

پیر زادہ علامہ مفتی عتیق الرحمن محمدی سیفی سرگودھا کے معروف عالمِ دین ہیں ، آپ نے جامعہ محمدیہ سیفیہ راوی ریان شریف لاہور سے فراغت حاصل کی ،آپ جامعہ محمدیہ سیفیہ کے پرنسپل اور جامع مسجد انورِ مدینہ 93 شمالی کے خطیب ہیں۔سرگودھا کے معروف عالم ِ دین مفتی محمد شہباز سالک آپ کے چچازاد بھائی ہیں ، آپ نے بے شمار اساتذہ سے فیض حاصل کیا جن میں سے چند معروف شخصیات کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں :

1۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

2۔ جامع  المعقول والمنقول شیخ الحدیث عبدالمنان خان محمدی سیفی

3۔ علامہ مولانا عبد الحمید نقشبندی

4۔ پیر محمد مشتاق شاہ الازہری

5۔ علامہ غلام رسول رضوی محمدی سیفی

6۔ قاری محمد شاہنواز سیالوی  

آپ کے والدِ گرامی پیرِ طریقت حضرت صوفی میاں محمد صدیق محمدی سیفی آستانہ عالیہ محمدیہ سیفیہ چک نمبر 93 شمالی کے سجادہ نشین اور راوی ریان لاہور سے تین  سلاسل (نقشبندیہ ، قادریہ ، چشتیہ)  میں خلافت یافتہ ہیں۔