عثمان مختار
ظاہری ہیئت
| عثمان مختار | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائشی نام | عثمان مختار |
| پیدائش | 27 جولائی 1985 راولپنڈی, پنجاب, پاکستان |
| قومیت | پاکستانی |
| زوجہ | زنیرہ انعام خان (ش 2021) |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | اداکار • ہدایت کار |
| دور فعالیت | 2006 سے اب تک |
| IMDB پر صفحات | |
| درستی - ترمیم | |
عثمان مختار (پیدائش 27 جولائی 1985) ایک پاکستانی اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور سینماٹوگرافر ہیں۔
ابتدائی اور ذاتی زندگی
[ترمیم]مختار 27 جولائی 1985 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ، ناصیرہ، ایک اداکارہ تھیں جنھوں نے 158 فلموں میں کام کیا اور اپنے ولن کے کرداروں کے لیے مشہور تھیں، جبکہ ان کے دادا ایک وکیل تھے۔
کیونکہ ان کے خاندان نے ان کی فلم ڈائریکٹر بننے کی خواہشات کی حمایت نہیں کی، اس لیے انھوں نے فلم اسکول جانے کی بجائے صحافت کی تعلیم حاصل کی۔
ایک وقت میں، وہ پیشہ ور کرکٹر بننا بھی چاہتے تھے، لیکن اس میں بھی ان کے خاندان نے انھیں روک دیا۔
مختار نے اپریل 2021 میں ایک نجی نکاح کی تقریب میں زنیرا انعام خان سے شادی کی۔
