عراد، اسرائیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عبرانی نقل نگاری
 • آئی ایس او 259ʕarad
عراد
Emblem of Arad – colors may vary
ضلعجنوبی
قیام21 نومبر 1962
حکومت
 • قسمشہر (from 1995)
 • میئرTali Ploskov
رقبہ
 • کل93,140 دونم (93.14 کلومیٹر2 یا 35.96 میل مربع)
آبادی (2009)
 • کل23,400
نام کے معنیNamed after تل عراد
ویب سائٹhttp://www.arad.muni.il

عراد، اسرائیل (انگریزی: Arad, Israel) (عبرانی: עֲרָד‎‎ audio speaker icon(audio) ; عربی: عِرَادَ) اسرائیل کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع جنوبی میں واقع ہے۔ یہ شہر صحرائے نقب اور صحرائے یہودہ کی سرحدوں پر واقع ہے۔ یہ شہر بحیرہ مردار سے 25 کلومیٹر (16 میل) اور بیر سبع سے 45 کلومیٹر (28 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔ عراد، اسرائیل کی مجموعی آبادی بشمول اشکنازی یہود و سفاردی یہودی، بدو النقب اور سیاہ فام اسرائیلی یہودیوں اور نئے مہاجرین سمیت 23,400 افراد پر مشتمل ہے۔[1]۔ اس شہر کے اہم مقامات میں تل عراد کے کھنڈر، عراد پارک، علاقائی ہوائی اڈا وغیرہ شامل ہیں۔ یہ شہر موسم گرما میں اپنے سالانہ موسیقی کے میلے "عراد فیسٹیول" کے حوالے سے بھی مشہور ہے۔[2]

جغرافیہ[ترمیم]

عراد کے ہمسایہ شہر

عراد کا زیادہ تر علاقہ مغربی اور جنوب مغربی طرف "کدود رینج" اور سطح مرتفع عراد پر پھیلا ہوا ہے۔[3] جو صحرائے یہودہ کا جنوب مغربی کنارہ ہے۔ یہ شہر بحیرہ مردار کے جنوبی کنارہ کی طرف 23 کلومیٹر (14.3 میل)، بذریعہ سڑک اور بیر سبع سے 45 کلومیٹر (28.0 میل) مشرقی سمت، یروشلم کے جنوب میں 111 کلومیٹر (69.0 میل)، تل ابیب کے جنوب مشرقی جانب 138 کلومیٹر (85.7 میل) اور انتہائی جنوبی شہر ایلات کے شمال میں 219 کلومیٹر (136.1 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔[4]

یہ شہر 93,140 dunam (93.1 کلومیٹر2؛ 36.0 مربع میل)، [5] کے علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس شہر کا شہری علاقہ اگرچہ کم ہے لیکن اس کے باوجود یہ اسرائیل کے سب سے بڑے بلدیاتی علاقوں میں سے ایک ہے۔ 1993 میں اس شہر کا دائرہ 73,934.3 dunam (73.9 کلومیٹر2؛ 28.5 مربع میل) تک پھیلا ہوا تھا جو شہری علاقوں سے کئی گنا کم تھا۔۔[6] اس شہر کے تاریخی مقامات تل عراد اور عراد پارک (جو ران گروو) کے نام سے بھی مشہور ہے، یہ شہری علاقوں میں ہی واقع ہیں۔ اس شہر کی سرحدیں تمار ریجنل کونسل اور ابو بسمہ ریجنل کونسل سے ملتی ہیں۔ اس شہر کے سب سے قریب شہر نقب بدون ہے جو کسیف کونسل میں واقع ہے۔

قریبی علاقے[ترمیم]

گیوم، جنوب مشرقی ہمسایہ
روٹم، مشرقی ہمسایہ
شاکد، جنوب مغربی ہمسایہ

عراد شہر کے تمام علاقے موضوعی طرز پر رکھے گئے ہیں، مثلا، ایسے علاقے جن کے نام موتیوں پر رکھے گئے ہیں۔ صرف چار مرکزی کوارٹروں اور اصلی دو قریبی علاقوں (ریشونم اور نیورم) کے نام روایتی طرز پر رکھے گئے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "List of localities, in Alphabetical order" (PDF)۔ Israel Central Bureau of Statistics۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2016 
  2. دفنہ عراد (3 اگست 2011)۔ "عراد میلے کا آغاز"۔ ہرٹز۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2014 
  3. شمولی، ایوشلوم، گردوس، یہودہ،، مدیران (1978–79)۔ دی لینڈ آف نقب (بزبان عبرانی)۔ Vol. 2۔ تل ابیب، اسرائیل: [[وزرات دفاع اسرائیل|]]۔ صفحہ: 575 
  4. "Driving Distances"۔ اسرائیل ٹریول ٹپس۔ 27 ستمبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اکتوبر 2008 
  5. استھر لیونسن، مدیر (اپریل 1994)۔ نقب کی شماریاتی سالانہ رپورٹ، #1 1993 (بزبان عبرانی)۔ بیر سبع، Israel: می اما تکشورت میکومت۔ صفحہ: 40 
 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔