عربی میل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عربی میل (عربی: المِیلْ، انگریزی: al-mīl) تاریخی طور پر قدیم عربی اکائیوں میں طول کی اکائی ہے جسے موجودہ زمانے میں 1.8 سے  2.0  کلومیٹر کے درمیان تصور کیا جاتا ہے۔ طول کی یہ اِکائی قرونِ وسطیٰ میں قرونِ وسطیٰ کے عرب جغرافیہ دان اور ماہرین فلکیات استعمال کیا کرتے تھے۔ اب اِس اکائی کی بجائے ناٹیکل میل استعمال ہوتا ہے۔

پیمائش[ترمیم]

ابن کثیر فرغانی کے مطابق عربی میل 4000 ذراع کے برابر ہوتا ہے۔ یہ پیمائش خلیفہ المامون کے عہد میں ابن کثیر فرغانی نے کی تھی جو موجودہ عہد کے 1995 میٹر کے برابر ہوتا ہے۔[1] دولت اُمویہ کے عہد (661ء سے 750ء) میں عربی میل کی پیمائش 2,285 میٹر (7,497 فٹ) تھی جو 2 کلو میٹر سے تھوڑا سا کم ہوتا ہے۔عربی میل دولت اُمویہ کے عہد میں یہ پیمائش بائبل کے بیان کردہ 2 میل کے مطابق تھی۔[2]

خلیفہ المامون کے عہد میں پیمائش[ترمیم]

830ء میں خلیفہ المامون نے مسلم جغرافیہ دانوں اور ماہرین فلکیات کے ایک جماعت کو فلکیاتی پیمائشوں کے لیے منتخب کیا تھا جنھوں نے رَقَّہ اور تَدمُر کے درمیان فاصلہ پیمائش کیا تھا۔ عرض بلد کے مطابق یہ پیمائش 6623 میل تھی جس کے مطابق زمین کے محیط کا تعین 24,000 میل کیا گیا تھا۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Edward S. Kennedy, Mathematical Geography, pp=187–8, in (Rashed & Morelon 1996, pp. 185–201)
  2. See: p. 608 (note 11) in: Katia Cytryn-Silverman (2007)۔ "The Fifth Mīl from Jerusalem: Another Umayyad Milestone from Southern Bilād Al-shām"۔ Bulletin of the School of Oriental and African Studies, University of London۔ 70 (3): 603–610۔ JSTOR 40378940۔ doi:10.1017/S0041977X07000857 
  3. Gharā'ib al-funūn wa-mulah al-`uyūn (The Book of Curiosities of the Sciences and Marvels for the Eyes), 2.1 "On the mensuration of the Earth and its division into seven climes, as related by Ptolemy and others," (ff. 22b-23a)[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]