عرش صدیقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عرش صدیقی
معلومات شخصیت
پیدائش 21 جنوری 1927  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
گرداسپور،  برطانوی پنجاب  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 8 اپریل 1997 (70 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
ملتان،  پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
تعلیمی اسناد ماسٹر آف آرٹس  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیمی اسناد (P512) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ شاعر،  افسانہ نگار،  پروفیسر،  ادبی تنقید نگار  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان اردو،  انگریزی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
شعبۂ عمل غزل،  نظم،  افسانہ،  ادبی تنقید  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شعبۂ عمل (P101) ویکی ڈیٹا پر
ملازمت جامعہ بہاؤ الدین زکریا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں نوکری (P108) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
P literature.svg باب ادب

ڈاکٹر عرش صدیقی (پیدائش: 21 جنوری،1927ء - وفات: 8 اپریل، 1997ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز شاعر، افسانہ نگار، نقاد اور معلم تھے۔ ان کا افسانوی مجموعہ باہر کفن سے پاؤں ادبی دنیا میں کافی شہرت رکھتا ہے جس پر انہیں پر آدم جی ادبی انعام سے نوازا گیا۔

حالات زندگی[ترمیم]

ڈاکٹر عرش صدیقی 21 جنوری،1927ء کو گرداسپور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام ارشاد الرحمٰن تھا۔[1][2] انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد تدریس کے شعبے کو اختیار کیا۔ وہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگریزی کے پہلے چیئرمین تھے۔[1]

تصانیف[ترمیم]

عرش صدیقی کا شمار اردو کے اہم افسانہ نگاروں، شاعروں اور نقادوں میں ہوتا ہے۔ ان کی تصانیف میں افسانوی مجموعے

  1. باہر کفن سے پاؤں
  2. عرش صدیقی کے سات مسترد افسانے

اور شعری مجموعوں میں

  1. دیدۂ یعقوب،
  2. محبت لفظ تھا میرا،
  3. ہر موج ہوا تیز،
  4. کالی رات دے گھنگرو
  5. کملی میں بارات

شامل ہیں۔ جبکہ تنقیدی مضامین کے مجموعے

  1. تکوین،
  2. محاکمات
  3. طارتقا

اشاعت پزیر ہو چکے ہیں۔[1] اس کے علاوہ محمد حنیف کی مرتب کردہ

نمونہ کلام[ترمیم]

غزل

زنجیر سے اٹھتی ہے صدا سہمی ہوئی سی جاری ہے ابھی گردشِ پا سہمی ہوئی سی
دل ٹوٹ تو جاتا ہے پہ گریہ نہیں کرتا کیا ڈر ہے کہ رہتی ہے وفا سہمی ہوئی سی
اٹھ جائے نظر بھول کے گر جانبِ افلاک ہونٹوں سے نکلتی ہے دیاسہمی ہوئی سی
ہاں ہنس لو رفیقو کبھی دیکھی نہیں تم نےنمناک نگاہوں میں حیا سہمی ہوئی سی
ہر لقمے میں کھٹکتا ہے کہیں یہ بھی نہ چھن جائے معدے میں اترتی ہے غذا سہمی ہوئی سی
اٹھتی تو ہے سو بار پہ مجھ تک نہیں آتی اس شہر میں چلتی ہے ہوا سہمی ہوئی سی
ہے عرش وہاں آج تک محیط ایک خموشی جس راہ سے گذرتی تھی قضا سہمی ہوئی سی

غزل

دروازہ ترے شہر کا وا چاہیے مجھ کوجینا ہے مجھے تازہ ہوا چاہیے مجھ کو
آزار بھی تھے سب سے زیادہ مری جاں پرالطاف بھی اوروں سے سوا چاہیے مجھ کو
وہ گرم ہوائیں ہیں کہ کھلتی نہیں آنکھیںصحرا میں ہوں بادل کی رداچاہئے مجھ کو
لب سی کے مرے تونے دیے فیصلے سارےاک بار تو بے درد سنا چاہیے مجھ کو
سب ختم ہوئے چاہ کے اور خبط کے قصےاب پوچھنے ئے ہو کہ کیا چاہیے مجھ کو
ہاں چھوٹا مرےہاتھ سے اقرار کا دامنہاں جرمِ ضعیفی کی سزا چاہیے مجھ کو
محبوس ہے گنبد میں کبوتر مری جاں کااُڑنے کو فلک بوس فضا چاہیے مجھ کو
میں پیروی اہلِ سیاست نہیں کرتااک راستہ ان سب سے جدا چاہیے مجھ کو
وہ شور تھا محفل میں کہ چلااٹھا واعظاک جام مئے ہوش ربا چاہیے مجھ کو
تقصیر نہیں عرش کوئی سامنے پھر بھیبیتا ہوں تو بینے کی سزا چاہیے مجھ کو

اعزازات[ترمیم]

عرش صدیقی کو ان کے افسانوی مجموعے باہر کفن سے پاؤں پر آدم جی ادبی انعام سے نوازا گیا۔[1]

وفات[ترمیم]

ڈاکٹر عرش صدیقی 8 اپریل، 1997ء کو ملتان میں انتقال کر گئے۔[1][1][2]

حوالہ جات[ترمیم]