عرفان الحق صائم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


اردو شاعر

14 ستمبر 1951 کو کوئٹہ میں قاضی مظفر الحق ظفر کے ہاں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم بھی کوئٹہ ہی میں حاصل کی میٹرک 1968ء میں کیا شاعری آپ کو باپ دادا سے وراثت میں ملی آپ نے آغا صادق حسیں نقوی سے اصلاح لی پھر ان کی وفات کے بعد اخگر سہارنپوری سے بھی اصلاح لی آپ نے شناختی کارڈ کے محکمے سے عملی زندگی کا آغاز کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ریٹائرمنٹ لی پھر صحافت کے میدان کو چنا آپ روزنامہ زمانہ کوئٹہ۔اس کے بعد روزنامہ جنگ کوئٹہ اور اپنی زندگی کے آخری ایام میں جنگ میگزین کے انچارج تھے آپ کانعتیہ کلام دریائے نور 2011ء میں منظر عام پر آیا اس کے بعد دوسرا شعری مجموعہ جو غزلیہ شعری مجموعہ ہے سیل جنوں 2015ء میں شائع ہوا۔ آپ کی پہلی شادی 1971ء میں ہوئی اس شادی سے آپ کے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہیں پہلی اہلیہ کی وفات کے بعد آپ نے دوسری شادی ممتاز شاعرہ تسنیم صنم صاحبہ سے کی آپ کو استاد الااساتذہ ہونے کا شرف بھی حاصل تھا آپ پختہ گو شاعر تھے حمد۔نعت۔غزل۔نظم۔رباعی۔گیٹ۔ہائیکو جیسی اصناف سخن پر مکمل عبور حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ قطعہ تاریخ میں خصوصی مہارت حاصل تھی ان کا انتقال,24 اکتوبر 2017ء میں ہوا،[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://haalhawal.com/Story/21513[مردہ ربط] +عبد الرشید آزاد