عرفی شیرازی
عرفی شیرازی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1555ء [1] شیراز |
وفات | سنہ 1591ء (35–36 سال) لاہور ، مغلیہ سلطنت |
مدفن | وادی السلام |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف ، شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی [2] |
درستی - ترمیم ![]() |
عرفی شیرازی (پیدائش: 1556ء— وفات: 1591ء) فارسی زبان کے ایک معروف شاعر تھے جن کا براہ راست تعلق مغلیہ سلطنت سے رہا۔
نام
[ترمیم]عرفی شیرازی کا نام مولانا محمد بن خواجہ زینالدین علی بن جمالالدین شیرازی تھا۔ عرفی کے ہم عصر نہاوندی کے قول کے مطابق عرفی کا اصلی نام خواجہ سید محمد ہے اور شبلی نعمانی نے اس کا نام محمد، جمال الدین لقب اور عرفی تخلص، لکھا ہے
ولادت
[ترمیم]عرفی 963ھ/ 1556ء میں شیراز میں پیدا ہوئے۔ تعلیم وہیں حاصل کی اور پھر ہندوستان میں چلے آئے۔ کہ یہاں دورِ اکبری تھا اور سارے ایران کے سخن ور اسی کے دربار سے منسلک تھے۔ عرفی نے ہندوستان میں خوب نام کمایا، یہاں اس کے اصل ممدوح عبدالرحیم خانخاناں اور شہزادہ سلیم تھے۔
وفات
[ترمیم]999ھ/ 1590ءمیں صرف 36 سال کی عمر پا کر عین عالم شباب میں فوت ہو گئے۔ پہلے لاہور میں دفن ہوئے لیکن بعد میں ان کو نجف لے جا کر دفن کیا گیا۔ ان کی موت کی وجہ زہر خوانی کو قرار دیا جاتا ہے۔ عرفی شیرازی کے قصیدہ "در مدحِ شاھزادہ گوھر درصیم" کے آخری دو اشعار میں انارکلی اور شہزادہ سلیم کے معاشقے کا ذکر موجود ہے۔ اس میں شہنشاہ اکبر کے حرم میں ہوتے ہوئے شہزادہ سلیم سے تعلقات کی طرف واضح اشارہ ہی غالباً ان کی قبل از وقت موت کی وجہ بنا۔[3]
ہمیشہ تا آں کہ نگردد حلال برفرزند شعرجمیلہ کہ شود با پدر بحجلہ مقیم شعر
اقبال اور عرفی
[ترمیم]؎ محل ایسا کیا تعمیر عرفی کے تخیل نے
تصدق جس پہ حیرت خانہء سینا و فارابی
فضائے عشق پر تحریر کی اس نے نوا ایسی
میسر جس سے ہے آنکھوں کو اب تک اشک عنابی
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/133333302 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 مارچ 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/193254689 — اخذ شدہ بتاریخ: 12 مئی 2020
- ↑ مرزا حامد بیگ: انارکلی، ص 96
- 1555ء کی پیدائشیں
- 1591ء کی وفیات
- لاہور میں وفات پانے والی شخصیات
- 1550ء کی دہائی کی پیدائشیں
- 1590ء کی وفیات
- سولہویں صدی کی ایرانی شخصیات
- سولہویں صدی کے فارسی شعرا
- فارسی زبان کے شعرا
- فارسی ادب
- مغلیہ سلطنت میں ایرانی تارکین وطن شخصیات
- فارسی زبان کے مصنفین
- فارسی زبان کے ہندوستانی شعراء
- 1500ء کی دہائی کی پیدائشیں
- مغلیہ سلطنت کی شخصیات