مندرجات کا رخ کریں

عروقی ڈیمینشیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عروقی ڈیمینشیا
دیگر نامملٹی انفارکٹ ڈیمنشیا,[1] عروقی علمی خرابی، , آرٹیریوسکلروٹک ڈیمینشیا
ویسکولر ڈیمنشیا کی ، ایم آر آئی کے ذریعے دماغی ایٹروفی
اختصاصاعصبیاتی امراض, نفسیاتی امراض
عمومی ہدف60 سے 75 سال کی عمر میں[2]
دورانیہطویل مدتی[3]
قابل تشویشہائپر لیپیڈیمیا، ہلند فشار خون، ذیابیطس، تمباکو کا استعمال[3]
تشخیصی طریقہعلمی جانچ، طبی تصویرکشی[3][2]
تفریقی تشخیصالزائمر، ڈپریشن، تھائرائڈ کی خرابی، دوائیں (بینزوڈیازپائنز یا اینٹی چولینرجکس، شراب کا غلط استعمال، نیوروسیفلیس، ڈیلیریم[3][2]
تدارکصحت مند غذا، ورزش، تمباکو نوشی نا کرنا، صحت مند وزن، اعتدال میں شراب[2]
قابل علاجمختصر عمر متوقع[3]
تعددڈیمنشیا کے 16فیصد کیسز[3]

عروقی ڈیمینشیا ( وی اے ڈی ) دماغ میں خون کے ناکافی بہاؤ کی وجہ سے طویل مدتی، بڑھتا ہوا علمی زوال ہے۔ [3] یہ یادداشت، انتظامی عمل ، مقامی صلاحیتوں، زبان یا توجہ کو متاثر کر سکتا ہے۔ [3] اس کا آغاز ، بتدریج، اچانک یا مرحلہ وار طریقہ سے ہو سکتا ہے۔ [3] دیگر علامات میں خلل دماغ اور واہمہ شامل ہو سکتے ہیں۔ [3] پیچیدگیوں میں گرنا، اسپیریشن نمونیا اور دباؤ کے زخم شامل ہو سکتے ہیں۔ [3] متعلقہ حالت میں دل کی بیماری بھی شامل ہو سکتی ہے۔ [3]

خطرے کے عوامل میں ہائپرلیپیڈیمیا ، بلند فشار خون ، ذیابیطس اور تمباکو کا استعمال شامل ہیں۔ [3] بنیادی طریقہ کار میں ایتھرو سکلیروسیس، تھرومبوسس یا ویسکوولوپیتھی شامل ہو سکتا ہے۔ [3] تشخیص کے لیے اکثر ایسے لوگوں سے بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو متاثرہ شخص کی مدد کرتے ہیں اور اس کے علاوہ علمی جانچ اور طبی امیجنگ سے مدد مل سکتی ہے۔ [3] [2] تشخیص سے پہلے دیگر وجوہات کو مسترد کیا جانا چاہیے. [3]

اس عارضہ کا کوئی علاج نہیں ہے۔ [3] علاج میں خطرے کے عوامل اور رویے کو بہتر بنانے کی کوششوں کے ذریعے اس کو مزید بگڑنے سے روکنا شامل ہے۔ [3] Cholinesterase ان ہبیٹرز یا میمن ٹائین بہیتری میں مدد کر سکتے ہیں۔ [3] جن افراد کو فالج کا امکان ہو، ان کے علاج میں اسپرین ، وارفرین یا کیروٹڈ اینڈارٹریکٹومی مدد کر سکتی ہے۔ [3] زندگی کی توقع مختصر ہو جاتی ہے. [3]

ویسکولر ڈیمنشیا، ڈیمنشیا کے تقریباً 16 فیصد کیسز کی نمائندگی کرتا ہے، جو الزائمر کے بعد دوسری سب سے عام وجہ ہے۔ [3] [4] یہ عمر کے ساتھ زیادہ عام ہو جاتا ہے، عارضہ کا آغاز 60 اور 75 کی عمر کے درمیان ہوتا ہے۔ [3] [2] عموما، مرد، خواتین سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ [2] اسٹروک کے نتیجے میں بھی ڈیمنشیا ہو سکتا ہے- اس بیماری کوسب سے پہلے 1800 کی دہائی سے بیان کیا گیا ہے۔ [5]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Costantino Iadecola (20 نومبر 2013)۔ "The pathobiology of vascular dementia"۔ Neuron۔ ج 80 شمارہ 4: 844–866۔ DOI:10.1016/j.neuron.2013.10.008۔ ISSN:1097-4199۔ 2024-08-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-11-06
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "Multi-Infarct Dementia Information Page | National Institute of Neurological Disorders and Stroke"۔ www.ninds.nih.gov۔ 2020-12-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-12-19
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ ز ژ س ش ص ض ط ظ O Uwagbai؛ VB Kalish (جنوری 2020)۔ "Vascular Dementia"۔ StatPearls۔ PMID:28613567Uwagbai, O; Kalish, VB (January 2020).
  4. EL Cunningham، B McGuinness، B Herron، AP Passmore (مئی 2015)۔ "Dementia"۔ The Ulster Medical Journal۔ ج 84 شمارہ 2: 79–87۔ PMC:4488926۔ PMID:26170481
  5. Joanne Festa; Ronald Lazar (2009). Neurovascular Neuropsychology (بزبان انگریزی). Springer Science & Business Media. p. 2. ISBN:978-0-387-70715-0. Archived from the original on 2021-06-24. Retrieved 2020-12-19.