عزت اللہ دولت زئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عزت اللہ دولت زئی
ذاتی معلومات
مکمل نامعزت اللہ دولت زئی
پیدائش (1991-05-10) 10 مئی 1991 (عمر 32 برس)
صوبہ ننگرہار, افغانستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ سے سیم بولنگ
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 5)9 اکتوبر 2010 
افغانستان  بمقابلہ  کینیا
آخری ایک روزہ14 جنوری 2015 
افغانستان  بمقابلہ  سکاٹ لینڈ
پہلا ٹی20 (کیپ 4/5)14 مارچ 2012 
افغانستان  بمقابلہ  نیدرلینڈز
آخری ٹی208 مارچ 2020 
جرمنی  بمقابلہ  ہسپانیہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 5 16 8 12
رنز بنائے 7 26 52 33
بیٹنگ اوسط 26.00 7.42 8.25
100s/50s 0/0 0/0 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 6* 24* 18 13*
گیندیں کرائیں 210 329 969 507
وکٹ 8 18 32 14
بالنگ اوسط 18.25 21.22 17.81 26.21
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 4 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 1 0
بہترین بولنگ 4/38 3/23 6/57 4/38
کیچ/سٹمپ 0/– 3/– 1/– 0/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 8 مارچ 2020ء

عزت اللہ دولت زئی (پیدائش:10 مئی 1991ء) ایک افغان-جرمن کرکٹ کھلاڑی ہے جس نے افغانستان اور جرمنی دونوں کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ہے۔ وہ دائیں ہاتھ کا بلے باز ہے جو دائیں ہاتھ سے درمیانے درجے کی تیز گیند بازی کرتا ہے۔

انڈر 19 کیریئر[ترمیم]

دولت زئی نے عمر گروپ کرکٹ میں افغانستان کی نمائندگی کرنا شروع کی جس کا اختتام افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اپنی تاریخ میں پہلی بار نیوزی لینڈ میں 2010ء کے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر کیا۔ دولت زئی نے ٹورنامنٹ کے دوران اپنے تمام میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی۔ [1]

افغانستان میں کیریئر[ترمیم]

سینئر ٹیم کے لیے ان کا ڈیبیو 2009-10ء کے آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ میں کینیا کے خلاف اول درجہ میچ میں ہوا۔ اس میچ میں اس نے اپنی پہلی اول درجہ وکٹ لی، جو کولنز اوبیا کی تھی۔ [2] اول درجہ میچ کے بعد اس نے دوسرے ایک روزہ میں کینیا کے خلاف اپنا ایک روزہ بین الاقوامی ڈیبیو کیا۔ جو ان کا پہلا لسٹ-اے میچ بھی تھا۔ اس نے 37 رنز کے عوض سیرن واٹرس اور کولنز اوبیا کی وکٹیں لیں۔ [3]

جرمنی میں کیریئر[ترمیم]

عزت اللہ اپنی منگیتر سے ملنے کے لیے جرمنی منتقل ہو گیا جو جرمنی میں پیدا ہوئی تھی لیکن افغان نژاد ہے۔ وہ ہیمبرگ میں رہتے ہیں۔ [4] 2017ء میں عزت اللہ کو میریلیبون کرکٹ کلب کے دورہ جرمنی میں بطور مہمان خصوصی کھیلنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ [5] وہ جرمنی میں کے ایس وی کرکٹ کلب کے لیے کھیلتا ہے۔ 2018ء میں اس نے قومی ٹیم کے لیے رہائشی اہلیت کو پورا کیا اور جولائی 2018ء میں ڈنمارک کے خلاف سیریز کے لیے سکواڈ میں منتخب کیا گیا [6] اسے 2018-19ء کے آئی سی سی عالمی ٹوئنٹی 20 یورپ کوالیفائر کے لیے بھی سکواڈ میں منتخب کیا گیا اور قبرص کے خلاف پہلے گیم میں 2/10 لیے۔ [7] مئی 2019ء میں انھیں بیلجیئم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے لیے جرمنی کے ٹوئنٹی20 بین الاقوامیسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ یہ میچ جرمن کرکٹ ٹیم کے ذریعے کھیلے جانے والا پہلا ٹوئنٹی20 بین الاقوامی میچ تھا۔ [8] انھوں نے 11 مئی 2019ء کو بیلجیم کے خلاف جرمنی کے لیے اپنا ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو کیا [9] اور 2 ممالک کے لیے ٹوئنٹی20 بین الاقوامی کھیلنے والے آٹھویں کرکٹ کھلاڑی بن گئے۔ اسی مہینے کے آخر میں اسے گرنسی میں 2018ء-19ء آئی سی سی ٹوئنٹی20 بین الاقوامی عالمی کپ یورپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے علاقائی فائنلز کے لیے جرمنی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [10] [11]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Youth One-Day International Matches played by Izatullah Dawlatzai"۔ 05 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2019 
  2. "Full Scorecard of Kenya vs Afghanistan, ICC Intercontinental Cup, 2nd Innings - Score Report - ESPNcricinfo.com"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2019 
  3. "Full Scorecard of Kenya vs Afghanistan 2nd ODI 2010 - Score Report - ESPNcricinfo.com"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2019 
  4. "From Afghanistan to Germany, Izatullah Dawlatzai's cricket journey gets new life"۔ Hindustan Times۔ 11 July 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2019 
  5. "News & stories - Lord's"۔ www.lords.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2019 
  6. "Germany name ex-Afghanistan player Dawlatzai in squad for T20 Tour of Denmark"۔ 19 June 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2019 
  7. "Izatullah Dawlatzai"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2019 
  8. "Germany announce dates for first T20Is"۔ Cricket Europe۔ 20 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2019 
  9. "1st T20I, Germany tour of Belgium at Waterloo, May 11 2019"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مئی 2019 
  10. "ICC Men's T20 World Cup – wir fahren nach Guernsey!"۔ Deutscher Cricket Bund۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2019 
  11. "Squads announced for ICC Men's T20 World Cup Europe Final 2019"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مئی 2019