عزیز کنگرانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
پروفیسر عزیز کنگرانی
Aziz Kingrani.jpg
عزيز کنگرانی، رانی کوٹ کی تصوير (25 دسمبر 2011ء)
پیدائش عزیز اللہ
4 جنوری 1958ء (عمر 62 سال)
جوہی، ضلع دادو، پاکستان
قلمی نام عزیز کنگرانی
پیشہ محقق، مؤرخ، شاعر، ڈراما نویس، افسانہ نگار، پروفیسر
زبان سندھی
نسل بلوچ
شہریت Flag of پاکستان پاکستانی
تعلیم ایم اے (اسلامی ثقافت)، ایم اے (سندھی)
مادر علمی سندھ یونیورسٹی
موضوع تاریخ، آثار قدیمہ، افسانہ، غزل، وائی، بیت، آزاد نظم
نمایاں کام روگ
Sindh Tourism: An archaeological Journey
اہم اعزازات گولڈ میڈل - سندھ یونیورسٹی
پی ٹی ایوارڈ برائے بہترین ڈراما نگار
لعل شہاز قلندر ایوارڈ

عزیز کنگرانی (انگریزی: Aziz Kingrani) (پیدائش: 4 جنوری، 1958ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے انگریزی اور سندھی زبان کے منفرد ادیب، افسانہ نگار، ڈرراما نویس، شاعر، محقق، مورخ اور ضلع دادو کے مقامی کالج میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

عزیز کنگرانی 4 جنوری 1958ء میں ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے گاؤں حاجی مانک کنگرانی میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام عزیزاللہ ولد سومار خان ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم جوہی اور بی اے ڈگری کالج دادو سے کیا۔ بعد ازاں سندھ یونیورسٹی سے 1985ء میں ایم اے (اسلامی ثقافت) ا ور 1987ء میں ایم اے (سندھی) میں ڈگریاں حاصل کیں۔ آخر الذکر میں انہوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ان کی سندھی اور انگریزی زبانوں میں لاتعداد کتب شائع ہوئی ہیں۔ ان کے تاریخ و ثقافت کے موضوع پرمضامین انگریزی روزنامہ ڈان میں شائع ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے تحریر کردہ ڈرامے پاکستان ٹیلی وژن سمیت مختلف نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے ہیں۔[1]

اعزازات[ترمیم]

  • 1990ء - گولڈ میڈل - سندھ یونیورسٹی
  • 1996ء - لعل شہاز قلندر ایوارڈ
  • 1995ء - کینجھر ایوارڈ برائے تحقیق
  • 2002ء - مخدوم بلاول ایوارڈ
  • 2003ء -کے ٹی این ایوارڈ برائے بہترین ڈراما نگار
  • 2003ء -مدرِ وطن ایوارڈ برائے بہترین مصنف
  • 2003ء -بہترین مصنف ایوارڈ - جوہی پریس کلب
  • 2006ء -کے ٹی این ایوارڈ برائے بہترین ڈراما نگار
  • 2008ء - استاد بخاری تحقیق ایوارڈ
  • 2015ء -پی ٹی ایوارڈ برائے بہترین ڈراما نگار
  • 2016ء - لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ - سندھی ادبی سنگت
  • 2018ء - بہترین ڈراما مصنف ایوار، امتُل سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن

تصانیف[ترمیم]

  • 2005ء - روگ (کہانیاں، سندھی)
  • 2009ء - اکھر اکھر آرسی (لغت، سندھی)
  • 2012ء - Sindh Tourism: An archaeological Journey
  • 2016ء - گورکھ متھے چنڈ (شاعری، سندھی)
  • 2017ء - پیار گرہن (کہانیاں، سندھی)

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]