مندرجات کا رخ کریں

عشرت رحمانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عشرت رحمانی
پیدائشامتیاز علی خاں
16 اپریل 1910(1910-04-16)ء
ریاست رام پور، اترپردیش، برطانوی ہندوستان
وفات20 مارچ 1992(1992-03-20)ء
کراچی، پاکستان
قلمی نامعشرت رحمانی
پیشہنقاد، محقق،ڈراما نویس، مؤرخ، مترجم
زباناردو
نسلمہاجر قوم
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
اصنافتاریخ، تحقیق، ترجمہ، تنقید، ڈراما
نمایاں کامہماری آزادی کی کہانی
عشرت فانی
اُردو ڈرامے کی تاریخ و تنقید
آغا حشر کے ڈرامے
اردو ڈراما کا ارتقا
تاریخِ سیاست ملی

عشرت رحمانی (پیدائش: 16 اپریل، 1910ء - وفات: 20 مارچ، 1992ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز نقاد، محقق،ڈراما نویس، مؤرخ اور مترجم تھے۔

حالات زندگی

[ترمیم]

عشرت رحمانی 16 اپریل، 1910ء کو ریاست رام پور، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔ ان کااصل نام امتیاز علی خاں تھا۔ انھوں نے 100 سے زیادہ کتابیں یادگار چھوڑیں جن میں بیشتر تاریخی اور سوانحی موضوعات پر ہیں۔ انھوں نے اردو ڈرامے کی تاریخ اور تنقید پر بھی بڑا وقیع کام کیا اور اردو ڈراما کا ارتقا اور اردو ڈراما: تاریخ و تنقید تحریر کیں۔ ان کی خودنوشت سوانح عمری عشرت فانی کے نام سے اشاعت پزیر ہو چکی ہے۔[2]۔ اس کے علاوہ انھوں نے تاریخ کے موضوع پر تاریخِ سیاست ملی، ہماری آزادی کی کہانی (پانچ جلدیں)، شہیدِ ملت اور دیگر کتب بھی تالیف کیں۔ انھوں نے آغا حشر کاشمیری کے ڈراموں کو آغا حشر کے ڈرامے کے نام سے پانچ جلدوں میں مرتب کیے۔ تراجم میں ایک حمام میں، سُورج کے ساتھ ساتھ سرِ فہرست ہیں۔

تصانیف

[ترمیم]
  • عشرت فانی (خود نوشت سونح عمری)
  • اردو ڈراما کا ارتقا (تنقید)
  • اُردو ڈرامے کی تاریخ و تنقید (تنقید)
  • تاریخِ سیاست ملی (تاریخ)
  • ہماری آزادی کی کہانی (پانچ جلدیں)
  • آغا حشر کے ڈرامے (پانچ جلدیں، ترتیب)
  • شہیدِ ملت (سوانح)
  • بہادر شاہ ظفر (سوانح)
  • مرزا غالب (سوانح)
  • حیاتِ جوہر (سوانح)
  • اکابرین سیاست (سوانح)
  • برادرانِ ملت (سوانح)
  • انوکھا سنسار (ڈراما)
  • دکھیا سنسار (ڈرامے)
  • شا ہجہاں (ڈراما)
  • آغا حشر (سوانح)
  • پرستان
  • اونچے نشاں والے
  • دونوں جہاں والے
  • ایک حمام میں (ترجمہ)
  • سُورج کے ساتھ ساتھ (ترجمہ)
  • تیرے گیت (گیت،نغمے اور ترانے)
  • ڈرامے چند (ڈرامے)
  • اسلامی تہذیب و تمدن (تاریخ)
  • سن ستاون (تاریخ)
  • اٹھارہ سو ستاون کے مسلمان مجاہد (تاریخ)
  • سرسید سے قائد اعظم تک (سوانح)
  • معلم اخلاق
  • نشتر (ناول، ترتیب)

وفات

[ترمیم]

عشرت رحمانی 20 مارچ، 1992ء کو کراچی، پاکستان وفات پا گئے اور کراچی میں پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]

حوالہ جات

[ترمیم]