عضوی نظام
تفصیلات | |
---|---|
نظام | لمفی نظام |
شناخت کنندگان | |
FMA | 7149 |
تشریحی اصطلاحات |
عضوی نظام یا نظام اعضا ایک حیاتیاتی نظام ہوتا ہے جو ایسے اعضا کے مجموعے پر مشتمل ہوتا ہے جو ایک یا زائد جسمانی افعال انجام دینے کے لیے باہم کام کرتے ہیں۔[1] ہر عضو کسی جاندار کے جسم میں ایک مخصوص کردار ادا کرتا ہے اور یہ جداگانہ اقسام کی بافتوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
انسان
[ترمیم]انسانی جسم میں 11 بنیادی عضوی نظام پائے جاتے ہیں، جو مل کر جسم کے مختلف افعال کو انجام دیتے ہیں۔ ہر نظام کئی مخصوص اعضا پر مشتمل ہوتا ہے اور ہر عضو اپنا ایک خاص کردار ادا کرتا ہے۔ یہ نظام انسانی جسم کی تشریح اور فعلیات کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
ان 11 عضوی نظاموں میں شامل ہیں:
- نظام تنفس
- ہضمی اور اخراجی نظام
- نظام دوران خون (قلبی عراقی نظام)
- نظام بول
- جلدی نظام
- استخوانی نظام
- عضلاتی نظام
- دروں افرازی نظام
- لمفی نظام
- اعصابی نظام
- تولیدی نظام
ان کے علاوہ جسم میں کچھ ایسے نظام بھی موجود ہیں جو مکمل اعضا پر مشتمل نہیں ہوتے، اس لیے انھیں عضوی نظام نہیں کہا جاتا۔ مثال کے طور پر مدافعتی نظام جو جسم کو امراض سے بچاتا ہے، مگر یہ مختلف خلیات، لحمیوں اور بافتوں پر مشتمل ہوتا ہے نہ کہ مکمل اعضا پر۔
بعض اعضا ایک سے زائد نظاموں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ جیسے ناک (انف) تنفسی نظام کا حصہ ہے، لیکن یہ عصبی نظام میں بھی شامل ہے کیونکہ یہ سونگھنے کا حسی عضو ہے۔ اسی طرح خصیے اور بیضہ دانیاں، تولیدی نظام اور دروں افرازی نظام دونوں کا حصہ ہوتے ہیں۔
حیوان
[ترمیم]جانوروں میں بھی انسانوں جیسے عضوی نظام پائے جاتے ہیں اگرچہ نسبتاً سادہ جانداروں میں کسی ایک عضوی نظام میں زیادہ اعضا ہو سکتے ہیں یا بعض اوقات ان میں عضوی نظاموں کی تعداد بھی کم ہو سکتی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ J Gordon Betts; et al. (2013). 1.2 Structural Organization of the Human Body - Anatomy and Physiology (بزبان انگریزی). Openstax. ISBN:978-1-947172-04-3. Archived from the original on 2023-03-24. Retrieved 2023-05-14.