مندرجات کا رخ کریں

عطری تیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

عطری تیل (ایسنشیئل آئل) ایک مرتکز فراری یا طیران پزیر مائع ہوتا ہے جو پودوں سے حاصل ہونے والے ایسے کیمیائی مرکبات پر مشتمل ہوتا ہے جو عام درجہ حرارت پر آسانی سے بخارات بن جاتے ہیں۔ عطری تیل کو فراری تیل (وولاٹائل آئل) کہا جاتا ہے یا پھر سادہ طور پر اُس پودے کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے جس سے یہ کشید کیا گیا ہو مثلاً لونگ کا تیل۔ عطری تیل کو ”عطری“ اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ پودے کی خوشبو کا جوہر اپنے اندر رکھتا ہے یعنی وہ مخصوص مہک جو کسی پودے کی پہچان ہوتی ہے۔ انگریزی میں اسے ”ایسنشیئل آئل“ کہتے ہیں، اس اصطلاح کے ظاہری نام کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ تیل انسانی جسم کے لیے غذائی طور پر لازمی یا قابلِ استعمال ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]