عظمی زاہد بخاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عظمی زاہد بخاری
معلومات شخصیت
پیدائش 18 اگست 1976ء (48 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فیصل آباد  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی[1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکنیت سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پنجاب صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست 
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب 
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عظمی ٰ زاہد بخاری (18 اگست 1976ء) ایک پاکستانی سیاستدان ہیں جو 2002ء سے مئی 2018ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی ممبر تھیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

عظمی زاہد 18 اگست 1976ء کو زاہد حسین بخاری کے گھر پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔[2][3] ان کے والد لاہور ہائی کورٹ کے سابق جسٹس سید زاہد حسین بخاری تھے۔ عظمی زاہد نے ابتدائی تعلیم شیخوپورہ سے حاصل کی اور پنجاب یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس حاصل کیا۔[3] انھوں نے 2001ء میں پاکستان کالج آف لا لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور بطور وکیل کام بھی کر رہیں ہیں۔[2]

سیاسی زندگی[ترمیم]

عظمی زاہد 2002ء کے پاکستانی عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔[3] 2008ء کے پاکستانی عام انتخابات میں وہ خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔[4][5] عظمی فروری 2013ء میں، پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئیں۔[6] عظمی زاہد 2013ء کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔[7]آپ 2018ء کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ ن کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئیں۔[8]

عظمی زاہد وکالت کے پیشہ سے وابستہ رہتے ہوئے 2002ء سے 2007ء اور 2007ء سے 2013ء کے دوران پنجاب اسمبلی کی رکن تھیں اور 2009ء - 2011ء کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت و امور نوجواناں فرائض سر انجام دیتی رہیں۔ آپ 2013ء کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر مسلسل تیسری بار پنجاب صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں اور چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے قانون و پارلیمانی امورفرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ عظمی زاہد نے یو کے، دبئی، قطر،ایران اور ترکی کا سفرکیا۔ آپ نے 2011ء میں انڈوپاک ینگ پارلیمنٹرینز وفد میں بطور رکن امریکا کا دورہ کیا۔ہسپانیہ میں سوشلسٹ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی اور انڈیا میں ’’SAFMA‘‘ کانفرنس میں شرکت کی۔ آپ کے شوہر، سمیع اللہ خان 2002ء سے 2007ء میں پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1573
  2. ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 13 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2018 
  3. ^ ا ب پ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 11 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2018 
  4. "Six PPP MNAs-elect quit PA seats"۔ DAWN.COM۔ 15 March 2008۔ 11 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2018 
  5. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 06 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2018 
  6. The Newspaper's Staff Reporter (19 February 2013)۔ "PPP defectors directed to show cause"۔ DAWN.COM۔ 06 فروری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2018 
  7. "PML-N secures maximum number of reserved seats in NA"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ 03 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2018 
  8. The Newspaper's Staff Reporter (13 August 2018)۔ "ECP notifies candidates for PA reserved seats"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2018