عظیم الدین لکھوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی ایک مذہبی شخصیت ہیں اور قصور کے اس حلقے میں ان کے والد معین الدین لکھوی کے پیروکاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔نئی حلقہ بندیوں کے بعد لکھوی کے لیے این اے 139 کا کچھ حصہ نیا تھا جسے انھوں نے سردار آصف نکئی کی حمایت کے بعد حاصل کر لیا ہے۔یاد رکھا جائے کہ لکھوی اس سے قبل 2008ء اور 2013ء کے عام انتخابات اور 2012ء کے ضمنی انتخابات میں ق لیگ اور آزاد حیثیت سے حصہ لے چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ الیکشن جیت تو نہ سکے، لیکن جیتنے والے امیدوار سے ان کا فرق معمولی رہا۔ 2012ء کے ضمنی انتخابات میں جب سردار آصف احمد علی نے این اے 140 کی نشست سے استعفیٰ دے کر اسے خالی کیا تو لکھوی کا جیتنے والے امیدوار ملک رشید احمد خان سے 87 ووٹوں کا فرق تھا۔