عفوودرگزر کا کمال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

عفوو درگزر کا کمال

ازقلم:علامہ سید محمد اظہار اشرف جیلانی

(فاضل الجامعۃ العلیمۃ الاسلامیۃ )

عفوودرگزرانسانی زندگی کا وہ کمال ہے، جو انسان کی شخصیت میں وسعت و نکھار پیداکرتا ہے۔یہ وہ لطافت و رحمت کی راہ ہے جو کسی بھی قسم کے نقصان سے دور رکھتی ہے اور ہر قسم کی بد اخلاقی اور حیوانیت سے محفوظ رکھتی ہے۔یہ کسی حدتک انسان کے عروج و زوال کابھی سبب بنتی ہے۔اس دنیا کے ہر وقت اورہر زمانے نے ہر بڑی سے بڑی طاقت ور قوموں کو ظلم پر کچھ مہلت دی ہے لیکن پھر ایسا برباد کیا کہ ہر دور نے اُن کو ذلت و عبرت سے یاد کیا لیکن جب عفوو درگزر کسی قوم میں پایا گیا تو تاریخ کے کسی حصے میں بھی اُسے عزت و وقار سے محروم نہیں پایا۔انسانی تاریخ میں ایسے افراد کی کمی نہیں جنھوں نے واضح طور پر اپنی زندگیاں اپنے سے منسلک لوگوں کی سماجی،مذہبی اصلاح کے لیے وقف کر دیں لیکن اتنی بڑی ذمہ داری اور منصب کے باوجود اگر تکلیف کسی دوسرے کی طرف سے ہوتی تو وہ اپنی تخلیق کے عظیم کمال"عفوو درگزر"سےاُسے معاف کردیتے اور اُس کے ساتھ پہلے سے زیادہ عزت و احترام سے پیش آتے۔گلے لگنے کا موقع ملتا تو اُس کو سب سے پہلے گلے لگاتے۔یہ وہ خاصیتیں ہیں جو پتھر جیسے دل کو ہر میدان میں موم کرتی ہیں۔انسان کو دنیا جیسے صحرا میں راحت بخشتی ہے۔